உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Urfi Javedنے بتایا اپنے فیشن کو مڈل کلاس،صرف10روپے میں ان دو حسیناؤں کو کیا تیار

    عرفی جاوید نے ان دو حسیناوں کو 10 روپے میں کیا تیار۔

    عرفی جاوید نے ان دو حسیناوں کو 10 روپے میں کیا تیار۔

    Urfi Javed Middle Class Fashion For Rs10: مڈل کلاس لو کی اداکاراؤں ایشا اور کاویہ کو اپنے انداز میں تیار کرتے ہوئے عرفی نے بتایا کہ انہوں نے ان دونوں کو صرف 10 روپے میں تیار کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Pune (Poona) [Poona] | Delhi | Hyderabad | Gujarat
    • Share this:
      Urfi Javed Middle Class Fashion For Rs10:سوشل میڈیا سینسیشن عرفی جاوید اپنے فینس سینس کو لے کر اکثر سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ کبھی لوگوں کو عرفی کا انداز پسند آتا ہے تو کئی مرتبہ اُنہیں بری طرح ٹرول کیا جاتا ہے۔ اائے دن ان کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہوتے ہیں۔ حالانکہ اب عرفی نے ایک ایسا ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ اپنے فینس سینس کو بہترین طریقے سے ڈیفائن کرتی نظر آرہی ہیں۔

      بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss Ott)سے لائم لائٹ میں آنے والی عرفی جاوید نے ایک ویڈیو (Urfi Javed Video) شیئر کیا ہے، جس میں وہ فلم 'مڈل کلاس لو'(Middle Class Love) کی اداکارہ ایشا سنگھ اور کاویہ تھاپر کو اپنے مڈل کلاس فیشن کے بارے میں بتارہی ہیں۔ بتادیں کہ یہ فلم 16 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ وہیں ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں، عرفی نے ہدایت کار رتنا سنہا کی فلم مڈل کلاس لو کے ٹریلر کی بھی خوب تعریف کی ہے۔

      انہوں نے فلم کے کانسیپٹ کو اپنی اصل زندگی سے جوڑا ہے۔ حالانکہ ان کی اس بات پر جب یہ دونوں حسینائیں حیران ہوجاتی ہیں، ایسے میں عرفی انہیں اپنے مڈل کلاس فیشن سے روبرو کرواتے ہوئے سیفٹی پن اور بوری سے بنی ڈریس سے انہیں چٹکیوں میں تیار کردیتی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Uorfi (@urf7i)





      یہ بھی پڑھیں:

      Akanksha Puriنے میکا سنگھ کے ساتھ شادی پر توڑی خاموشی،کہا-کیا میں ڈیٹ نہیں کرسکتی

      یہ بھی پڑھیں:


      عرفی کا 10 روپے والا فیشن
      مڈل کلاس لو کی اداکاراؤں ایشا اور کاویہ کو اپنے انداز میں تیار کرتے ہوئے عرفی نے بتایا کہ انہوں نے ان دونوں کو صرف 10 روپے میں تیار کیا ہے۔ عرفی کا کہنا ہے کہ فیشن کو صرف مہنگے کپڑوں سے نہیں تولا جا سکتا۔ سیفٹی پن، ریزر، بلیڈ اور بوریاں جیسی چیزوں کو آوٹ فٹ بنانے والی عرفی کہتی ہیں کہ یہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جو متوسط ​​طبقے کے گھروں میں آسانی سے دستیاب ہیں۔ انہیں الگ الگ انداز میں استعمال کرنا ہی ان کا مڈل کلاس فیشن ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: