உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Urfi Javedنے ٹرولرس کو پڑھایا اخلاقیات کا سبق،کہا-سماج لڑکوں کو سکھائے، تو لڑکیاں۔۔۔

    عرفی جاوید نے اب اپنے پوسٹ کے ذریعے کالج کے اسٹوڈنٹ کو سکھایا ایسے سبق۔

    عرفی جاوید نے اب اپنے پوسٹ کے ذریعے کالج کے اسٹوڈنٹ کو سکھایا ایسے سبق۔

    Urfi Javed Furious On Trollers:عرفی جاوید کی سرزنش کے بعد اس نے پیغام میں عرفی سے معافی مانگ لی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سے قبل بھی عرفی جاوید اور ٹرولرز کے درمیان اسی طرح کی لڑائی کی کہانیاں منظرعام پر آچکی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Urfi Javed Furious On Trollers: اداکارہ اور سوشل میڈیا سینسیشن عرفی جاوید اپنے بے باک انداز کے لئے جانی جاتی ہیں۔ آئے دن کسی نہ کسی مدعے کو لے کر عرفی جاوید کا نام زیر بحث رہتا ہے۔ اپنے انوکھے ڈریسنگ سینس کو لے کر بھی عرفی جاوید اکثر ٹرولرس کے نشانے پر آتی رہتی ہیں۔ لیکن عرفی ان ہیٹرس کو کرارا جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہیں۔ حال ہی میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا ہے جس کے تحت عرفی جاوید نے کچھ نفرت کرنے والوں کو اخلاقیات کا سبق پڑھایا ہے۔

      ٹرولرس پر بھڑکی عرفی جاوید
      قابل ذکر بات یہ ہے کہ عرفی جاوید اور ٹرول کرنے والوں کے درمیان سوشل میڈیا پر جھگڑا دیکھنے کو ملتا رہتا ہے۔ کچھ عرفی جاوید کو ان کے لباس کے لیے ٹرول کرتے ہیں، تو عرفی ان ہیٹرس کے کمنٹس اور میسیج کو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اسٹوری میں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

      اس وقت بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پر کچھ لڑکوں سے پنگا لیا ہے، جس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے عرفی نے پولیس سے شکایت کرنے کی بات بھی کہی ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Uorfi (@urf7i)





      دراصل، عرفی جاوید نے ان لڑکوں کے کمنٹ کے اسکرین شاٹس کو اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ محض 17 سال کے لڑکوں کی ذہنیت یہ ہے کہ لڑکیاں اپنی مرضی کے کپڑے پہن کر آزادی کا غلط فائدہ اٹھاتی ہے۔ اس طرح کی سوچ سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جوان لڑکے بھی یہ مانتے ہیں کہ خواتین ان کے کنٹرول میں رہنی چاہیے۔ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے عرفی جاوید نے لکھا ہے کہ ’ڈیئر سوسائیٹی، اپنے لڑکوں کو تھوڑا اخلاقیات کا سبق پڑھائیں، جس سے لڑکیوں کے ساتھ ریپ، تشدد، ظلم اور ہراسانی جیسے جرائم نہ ہوں‘۔

      یہ بھی پڑھیں:
      عرفی جاوید کا حیران کن انکشاف، اداکارہ نے BB OTT میں پہنے تھے قرض کے کپڑے!

      یہ بھی پڑھیں:
      اداکارہ شمع سکندر کی شارٹ ڈریس اچانک ہی کیمرے کے سامنے ہوا میں اڑ گئی، پھر ہوا کچھ ایسا...

      کالج اسٹوڈنٹ کو عرفی نے سکھایا سبق
      اس کے علاوہ ایک اور کالج کے اسٹوڈنٹ کا پروفائل شیئر کرتے ہوئے عرفی جاوید نے لکھا ہے کہ یہ بچہ جس کا بھی ہے اسے سبق سکھا کر اسے سنبھال لیں۔ اس کی باتتیں جیل جانے کے قابل ہے اور اوقات اسے ضمانت کرانے لائق بھی نہیں ہے۔ عرفی جاوید کی سرزنش کے بعد اس نے پیغام میں عرفی سے معافی مانگ لی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سے قبل بھی عرفی جاوید اور ٹرولرز کے درمیان اسی طرح کی لڑائی کی کہانیاں منظرعام پر آچکی ہیں۔

      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: