உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Urfi Javed Video:نہانے کی عادت پر عرفی جاوید نے کہہ دی ایسی بات، لوگ اس طرح کے کرنے لگے کمنٹس

    نہانے کو لے کر عرفی جاوید نے کہہ دی یہ بے باک بات۔

    نہانے کو لے کر عرفی جاوید نے کہہ دی یہ بے باک بات۔

    رنویر سنگھ جیسے اسٹار نے فیشن آئیکون کے طور پر ان کی تعریف کی ہے۔ ویسے عرفی اپنے کپڑوں کے ساتھ ساتھ زبان سے بھی بہت بے باک ہے۔ وہ کھل کر بولتی ہیں، دل سے بولتی ہے۔ وہ اپنا چھوٹا سا راز بھی بتانے سے نہیں چوکتی۔

    • Share this:
      Urfi Javed On Bath Habit:عرفی جاوید کی مقبولیت جس طرح بڑھ رہی ہے اسے دیکھ کر بہت جلد لوگ ان سے جلن بھی کرسکتے ہیں۔ اب رنویر سنگھ جیسے اسٹار نے فیشن آئیکون کے طور پر ان کی تعریف کی ہے۔ ویسے عرفی اپنے کپڑوں کے ساتھ ساتھ زبان سے بھی بہت بے باک ہے۔ وہ کھل کر بولتی ہیں، دل سے بولتی ہے۔ وہ اپنا چھوٹا سا راز بھی بتانے سے نہیں چوکتی۔ اب ان کے نہانے کی عادت کو ہی لے لیں۔ اب کھلے عام کون بتائے گا کہ انہیں نہانا بالکل پسند نہیں۔ عرفی جاوید کے پاس دم ہے۔ انہوں نے یہ بات تسلیم کرلی ہے۔

      عرفی نے کہا-نہانا بالکل نہیں پسند
      اب جیسا کہ معلوم ہوا ہے کہ ممبئی میں ان دنوں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ اس سیزن میں ایک دن عرفی باہر آئی اور پاپارازی سے بات چیت کے دوران لوگوں نے عرفی سے پوچھ لیا کہ کیا انہیں مونسون کا موسم پسند ہے؟ اس پر عرفی نے اپنے بارے میں بتایا اور کہا کہ ’مجھے تو نہانا بھی پسند نہیں ہے۔ بھیگنے کی تو دور کی بات ہے۔‘

      عرفی سے مزید پوچھا گیا کہ کیا وہ مونسون میں سستی محسوس کرتی ہیں، تب عرفی نے کہا، ’’میں بہت سست ہوں۔ یہ صرف مونسون کی بات نہیں ہے۔ مجھے روز سستی آتی ہے۔‘ انسٹنٹ بالی ووڈ نے عرفی کے ساتھ بات چیت کی ویڈیو شیئر کی ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)





      یہ بھی پڑھیں:

      اکشے کمار اور نانا پاٹیکر کو ڈیٹ کرچکی Ayesha Jhulkaاب کیا کرتی ہیں؟ جانیے تفصیل

      یہ بھی پڑھیں:
      Liger New Poster:’لائیگر‘کے نئے پوسٹر میں وجئے-اننیا کے درمیان نظر آئی زبردست کیمسٹری

      انٹرنیٹ پر لوگ کرنے لگے ٹرول
      اب عرفی جاوید اگر کچھ کرتی ہیں یا کچھ کہتی ہیں تو ٹرول ہونا لازم ہے۔ یہ ویڈیو سامنے آتے ہی لوگوں نے عرفی کو نشانہ بنایا۔ لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کرکے ان کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔ ایک نے کہا کہ بھیگ جاوگی تو میک اپ نہیں اترجائے گا۔ ایک نے سوال کیا کہ انہوں نے کتنے مہینوں سے نہیں نہایا؟ اسی دوران ایک اور نے سوالیہ انداز میں کہا، 'مطلب تم بغیر نہائے آئے ہو'۔ اسی وقت ایک اور نے انہیں 'چھوٹی راکھی ساونت' کہہ کر پکارا۔ ان کی ڈریسنگ سینس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک نے کہا کہ بھائی کوئی اس کو بتاؤ کہ کپڑے کیا ہوتے ہیں؟ ایسے کمنٹس بہت ہیں۔ اب چاہے کمنٹس کیسے بھی ہوں مگر یہ لوگ بھی ان کو فالو کرتے ہی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: