زینت امان کے اس گانے کو عرفی جاوید نے کیا ریمیک، ٹیزر ویڈیو میں بارش میں آگ لگاتی آئی نظر!
زینت امان کے اس گانے کو عرفی جاوید نے کیا ریمیک، ٹیزر ویڈیو میں بارش میں آگ لگاتی آئی نظر! (Photo: @urf7i/Instagram)
عرفی جاوید کے گانے کے ٹیزر کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی ہائے ہائے یہ مجبوری ریمیک کا بے صبری سے انتظار کررہا ہے۔ اس ویڈیو میں عرفی جاوید بارش میں آگ لگاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر عرفی جاوید کے اس گانے کے ویڈیو کافی پسند کیے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا سینسیشن عرفی جاوید کسی الگ پہچان کی محتاج نہیں ہیں۔ عرفی جاوید اپنے انوکھے فیشن اسٹائل کے لئے جانی جاتی ہیں۔ بہت جلد عرفی جاوید ایک میوزیک ویڈیو کے ذریعے تہلکہ مچاتی نظر آئیں گی۔ دراصل، ہنددی سینما کی معروف اداکارہ زینت امان کے ہائے ہائے یہ مجبوری گانے کو عرفی جاوید نے ریمیک کیا ہے۔ جس کا ٹیزر پیر کو ریلیز ہوا ہے۔
زینت امان کے اس گانے کو عرفی نے کیا ریمیک عرفی جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر آنے والے گانے ہائے ہائے یہ مجبوری کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ریڈ کلر کی ہاٹ ساڑھی میں عرفی اپنے قاتلانہ اداؤں سے سب کا دھیان کھینچ رہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں اس ٹیزر کو دیکھنے کے بعد آپ کو ایک پل کے لئے یقیننا زینت امان کی یاد ضرور آئے گی۔
عرفی جاوید کے گانے کے ٹیزر کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی ہائے ہائے یہ مجبوری ریمیک کا بے صبری سے انتظار کررہا ہے۔ اس ویڈیو میں عرفی جاوید بارش میں آگ لگاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر عرفی جاوید کے اس گانے کے ویڈیو کافی پسند کیے جارہے ہیں۔
کب ریلیز ہوگا عرفی کا نیا گانا ہائے ہائے یہ مجبوری کے اس ویڈیو نے فینس کے جوش کو کافی بڑھادیا ہے۔ ہر طرف اس گانے کی ریلیز ڈیٹ کو لے کر بحث جاری ہے۔ بتادیں کہ عرفی جاوید کا یہ نیا گانا آج 11 اکتوبر کو ہی ریلیز کیا جائے گا۔ عرفی کا یہ گانا بالی ووڈ سوپر اسٹار منوج کمار اور زینت امان کی فلم روٹی کپڑا اور مکان کے سوپر ہٹ گانے کا ریمیک ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔