کرن جوہر نے نام لیے بغیرUrfi Javed پر کی تنقید، اداکارہ نے دیا مزیدار جواب
Urfi Javed On Karan Johar: ماضی میں عرفی کی ٹی وی اداکارہ چاہت کھنہ سے زبردست تو تو میں میں ہو گئی تھی۔ دونوں کے درمیان کیٹ فائٹ نے سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں بنائیں تھیں۔
Urfi Javed On Karan Johar: ماضی میں عرفی کی ٹی وی اداکارہ چاہت کھنہ سے زبردست تو تو میں میں ہو گئی تھی۔ دونوں کے درمیان کیٹ فائٹ نے سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں بنائیں تھیں۔
Urfi Javed On Karan Johar: اپنی زندگی کو کول انداز میں گزارنے والی عرفی جاوید شاید ہی کوئی اسٹار ہوں جتنی انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جاتا ہے۔ عرفی جب بھی عجیب انداز میں سامنے آتی ہے تو انہیں ٹرول کر دیا جاتا ہے۔عام لوگوں کو تو چھوڑیں مشہور شخصیات بھی عرفی کو نشانہ بنانے سے نہیں چوکتی ہیں۔ حال ہی میں انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر ڈائریکٹر کرن جوہر نے عرفی جاوید کا نام لیے بغیر ان پر نشانہ لگایا ہے۔
کرن نے اپنے شو 'کافی ود کرن سیزن 7' میں سونم کپور کو بتایا کہ کچھ ایسے متاثر کن ہیں جو ایئرپورٹ جاتے ہیں لیکن کہیں سفر نہیں کرتے۔ کرن نے عرفی کا نام تو نہیں لیا لیکن سب سمجھ گئے کہ وہ کس طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ اب کرن کے اس بیان پر عرفی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ عرفی نے دیا ایسے جواب۔۔۔
جب ایک پاپرازی نے عرفی سے کرن کے بیان کے بارے میں پوچھا تو اداکارہ نے بہت ہی مضحکہ خیز جواب دیا۔ عرفی نے کہا اب آپ کہیں باہر جانا چاہتے ہیں تو ایئرپورٹ سے ہوائی جہاز میں جائیں گے نا؟ میں اب ایئرپورٹ نہیں جا رہی ہوں۔ میں اب سے ٹرین سے جایا کروں گی۔ بہت ہو گیا۔ یہ میرا جواب ہے۔ مجھے سفر کرنے دیں پلیز۔
بتادیں کہ ماضی میں عرفی کی ٹی وی اداکارہ چاہت کھنہ سے زبردست تو تو میں میں ہو گئی تھی۔ دونوں کے درمیان کیٹ فائٹ نے سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں بنائیں تھیں۔ چاہت نے عرفی کے کپڑوں پر تبصرہ کیا اور عرفی نے ان کی طلاق پر تبصرہ کیا۔ تاہم، بعد میں ان کے ایک تبصرے پر عرفی نے معذرت بھی کی تھی جو انہوں نے چاہت کھنہ کی طلاق پر کی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔