’ہندوستانی بھاؤ‘ سے ملی دھمکی پر شدید مشتعل عرفی جاوید نے کہا’سیدھے جیل بھیجوں گی‘
’ہندوستانی بھاؤ‘ سے ملی دھمکی پر شدید مشتعل عرفی جاوید نے کہا’سیدھے جیل بھیجوں گی‘
ہندوستانی بھاو کے بیان پر عرفی بھلا کیسے خاموشی بیٹھ سکتی تھی۔ انہوں نے بھاو کے ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، اور آپ جو گالی دیتے ہو وہ تو ہندوستان کا رواج ہے
بگ باس او ٹی ٹی فیم عرفی جاوید وہ ہستی بن چکی ہیں جنہیں لے کر آئے دن کوئی نہ کئی خبر سامنے آتی رہتی ہے۔ عرفی جاوید اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کا بلند انداز میں جواب دیتی رہی ہیں اور اس مرتبہ بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا ہے۔
ہندوستانی بھاو نے دی عرفی کو دھمکی بگ باس 13 کے کھلاڑی رہے وکاس پاٹھک عرف ہندوستانی بھاو اکثر اپنے بیانوں کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اب انہیں عرفی جاوید کے کپڑوں کو لے کر نصیحت دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفی کو ایسے کپڑے نہیں پہننا چاہیے۔ وہ آج خود کو بہت بڑی فیشن آئیکان سمجھ رہی ہیں۔ اس سے بہن بیٹیوں کو غلط میسیج جارہا ہے۔ انہوں نے دھمکی بھرے انداز میں کہا کہ عرفی سدھر جائے نہیں تو وہ سدھار دیں گے۔‘
عرفی کا جوابی حملہ ہندوستانی بھاو کے بیان پر عرفی بھلا کیسے خاموشی بیٹھ سکتی تھی۔ انہوں نے بھاو کے ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، اور آپ جو گالی دیتے ہو وہ تو ہندوستان کا رواج ہے، آپ کی گالیوں نے کتنے لوگوں کو سدھارا ہے۔ مجھے صرف سدھارنا نہیں بگاڑنا بھی آتا ہے۔ اب جو آپ نے مجھے کھلے عام دھمکی دی ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کو سلاخوں کے پیچھے بھجواسکتی ہوں، لیکن رُکیے، آپ تو وہاں کئی بار جاچکے ہیں۔ آپ نے تو نوجوانوں کے لیے کتنا اچھا پیغام دیا ہے، جیل جانا، اپنے سے آدھی عمر کی لڑکی کو کھلے عام دھمکی دینا۔‘
آگے عرفی نے لکھا، دوستوں انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ صرف پبلسٹی چاہتے ہیں اور کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ نے کچھ مہینے پہلے میرے فوٹوگرافر اور محسن سے کہا تھا کہ آپ مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں اور عبید آفریدی کے معاملے میں میری مدد کرنا چاہتے ہیں، آپ صرف پبلسٹی چاہتے ہیں اورمیں نے آپ کو سیدھے منع کردیا۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔