உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Urfi Javed Net Worth Fees:عرفی جاوید کی کمائی، لگژری لائف اسٹائل جان کر حیران ہوجائیں گے آپ

    سوشل میڈیا سنسنی عرفی جاویدکی اتنی ہے کمائی۔ جیتی ہیں ایسی لگژری لائف۔

    سوشل میڈیا سنسنی عرفی جاویدکی اتنی ہے کمائی۔ جیتی ہیں ایسی لگژری لائف۔

    Urfi Javed Net Worth Fees: عرفی جاوید کا تعلق اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے ہے۔ وہ 15 اکتوبر 1996 (عرفی جاوید تاریخ پیدائش) کو پیدا ہوئی۔ بڑے بھیا کی دلہنیا میں عرفی نے اونی پنت کا کردار ادا کیا تھا جس کی وجہ سے وہ لوگوں کی نظروں میں چھا گئی تھیں۔

    • Share this:
      Urfi Javed Net Worth Fees:بگ باس او ٹی ٹی(Bigg Boss OTT) فیم عرفی جاوید(Bigg Boss OTT) اپنے فیشن سینس کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ عرفی جاوید کا ڈریسنگ اسٹائل(Urfi Javed Dressing Style) انہیں ہمیشہ لائم لائٹ میں رکھتا ہے۔ ان کی دلکش تصاویر (Urfi Javed Sizzling Photo) سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عرفی جاوید کی نیٹ ورتھ (مالیت) کیا ہے؟

      2016 میں عرفی نے چھوٹے پردے پر کیا تھا ڈیبیو
      عرفی جاوید کا تعلق اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے ہے۔ وہ 15 اکتوبر 1996 (عرفی جاوید تاریخ پیدائش) کو پیدا ہوئی۔ بڑے بھیا کی دلہنیا میں عرفی نے اونی پنت کا کردار ادا کیا تھا جس کی وجہ سے وہ لوگوں کی نظروں میں چھا گئی تھیں۔ سال 2016 میں عرفی نے چھوٹے پردے پر قدم رکھا۔ عرفی اپنے فیشن کے ساتھ ساتھ ٹرول بھی ہوتی رہتی ہیں۔

      عرفی جاوید کی کمائی
      عرفی جاوید بہت پرتعیش طرز زندگی گزارتی ہیں۔ عرفی جاوید کے فیشن کے بارے میں ہمیشہ بحث ہوتی ہے، لیکن ان کی مالیت کے بارے میں کبھی کوئی بحث نہیں ہوتی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید کے پاس تقریباً 172 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔ اس کے علاوہ عرفی ایک ایپی سوڈ کے لیے ہزاروں روپے لیتی ہے۔ یہی نہیں رپورٹ کے مطابق عرفی جاوید ہر ماہ 2 سے 50 لاکھ تک کماتی ہیں۔ عرفی کی ہر ماہ کمائی کا انحصار اس پراجیکٹ پر ہوتا ہے جو انہیں ملتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Kiara Advani Marriage Plans:سدھارتھ کوڈیٹ کررہی کیارااڈوانی کب کرنے جارہی ہیں شادی؟

      یہ بھی پڑھیں:

      Payal Rohatgi Slams Kangana:دھاکڑ کی خراب شروعات پر پائل کا کنگنا پر طنز


      اس کے علاوہ عرفی برانڈ انڈورسمنٹ کے لیے بھاری فیس بھی لیتی ہے۔ عرفی اداکاری، ماڈلنگ اور اشتہارات سے اچھی کمائی کرتی ہے۔ یہی نہیں ان کے پاس لگژری گاڑیوں کا بھی اچھا کلیکشن ہے۔ بتادیں کہ عرفی جاوید نے کئی ٹی وی سیریلز میں بھی کام کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: