உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Urfi Javed On Raksha Bandhan:اکشے کمار کی فلم ’رکشھابندھن‘ کو عرفی جاوید نے بتایا30سال پرانا، ’لال سنگھ چڈھا‘ کو لے کر کہی یہ بات

    اکشے کمار اور عامر خان کی نئی فلموں پر عرفی جاوید نے دیا ایسا ردعمل۔

    اکشے کمار اور عامر خان کی نئی فلموں پر عرفی جاوید نے دیا ایسا ردعمل۔

    Urfi Javed On Raksha Bandhan: عرفی جاوید کسی بھی مدعے پر اس طرح سے کھل کر اپنی باتیں رکھنے کے لئے جانی جاتی ہیں۔ ان کا یہ انداز ان کے چاہنے والوں کو خوب پسند آتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Goa | West Bengal | Bangalore [Bangalore] | Delhi
    • Share this:
      Urfi Javed On Raksha Bandhan: اداکارہ اور سوشل میڈیا سنسیشن عرفی جاوید(Urfi Javed) اکثر اپنی غیر معمولی ڈریسنگ سینس کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ وہ جب بھی پاپارازی کے کیمرے میں قید ہوتی ہے یا وہ اپنی کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرتی ہے تو ان کا لباس ایسا ہوتا ہے کہ وہ چند سیکنڈوں میں انٹرنیٹ پر وائرل ہو جاتا ہے۔ فیشن کے علاوہ عرفی اپنے بے باک انداز کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اکشے کمار (Akshay Kumar) کی ریلیز ہونے والی فلم 'رکشا بندھن' (Raksha Bandhan) اور عامر خان (Aamir Khan) کی 'لال سنگھ چڈھا' (Laal Singh Chaddha)پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

      رکشا بندھن 30 سال پرانی فلم
      عرفی جاوید نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں 'رکشا بندھن' کی کہانی کے حوالے سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی فلم ہے، میں نے ٹریلر دیکھا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ فلم 90 کی دہائی میں ریلیز ہونی چاہیے تھی۔ یہ فلم اتنے عرصے بعد کیوں ریلیز ہوئی ہے؟ عرفی نے مزید کہا، "معاف کیجئے گا، لیکن بہن کی شادی، اس کے لیے جہیز جمع کرنا یہ سب تیس سال پہلے کی چیزیں ہیں۔ اب ایسی فلمیں آنی چاہئیں جہاں بہن بھائی سے کہے کہ آپ میری شادی کی فکر چھوڑدیجیے، مجھے کام کرنا ہے، پیسہ کمانا ہے، آپ اپنا دیکھیے، میں اپنا دیکھتی ہوں۔‘

      لال سنگھ چڈھاپر کیا ایسا ردعمل
      عرفی جاوید نے آگے عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا ’عامر خان کی فلمیں اچھی ہوتی ہیں۔ لال سنگھ چڈھا میں نے ابھی نہیں دیکھی ہے، لیکن دیکھوں گی۔‘

      یہ بھی پڑھیں:

      Nikita Roy:سوناکشی سنہا نے شروع کی’نکیتا رائے‘ کی شوٹنگ، یہ ستارے بھی نبھائیں گے اہم کردار

      یہ بھی پڑھیں:
      ایٹلی کے ساتھ چنئی میں نظرآئے شاہ رخ خان اورDeepika Padukone،پرتجسس فینس پوچھ رہے یہ سوال

      غور طلب ہے کہ عرفی جاوید کسی بھی مدعے پر اس طرح سے کھل کر اپنی باتیں رکھنے کے لئے جانی جاتی ہیں۔ ان کا یہ انداز ان کے چاہنے والوں کو خوب پسند آتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: