உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Urfi Javedنے ہراساں کرنے والے شخص کو لے کر کیا ایک اور انکشاف،کہا-100 سے زیادہ لڑکیوں کے ساتھ۔۔۔

    ہراساں کرنے والے شخص کی فوٹو شیئر کرکے عرفی جاوید نے کیا اب یہ بڑا انکشاف۔

    ہراساں کرنے والے شخص کی فوٹو شیئر کرکے عرفی جاوید نے کیا اب یہ بڑا انکشاف۔

    Urfi Javed On Afridi: عرفی جاوید نے مزید لکھا کہ ’’مجھے شرم آتی ہے جب میں لڑکیوں کو اس کے ساتھ کام کرتے دیکھتی ہوں، اسے ایک اچھا دوست کہتے ہوئے سنتی ہوں،

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Maharashtra | Delhi | Lucknow | Bangalore [Bangalore]
    • Share this:
      Urfi Javed On Afridi: ٹی وی اداکارہ عرفی جاوید اپنے عجیب و غریب فیشن سینس کی وجہ سے ہمیشہ سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ اس وقت سرخیوں میں آئیں جب انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے بتایا کہ کچھ عرصے سے ایک شخص انہیں ہراساں کر رہا ہے، ان کا استحصال کر رہا ہے اور ویڈیو کال کے ذریعے ان کے ساتھ جنسی تعلقات کی باتیں کر رہا ہے۔ عرفی کی شکایت کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

      عرفی نے اس شخص کے ساتھ ہوئی بات چیت کی اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے تھے۔ اس درمیان اب اداکارہ نے ایک اور انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ہے وہ شخص 100 سے زیادہ لڑکیوں کو پریشان کررہا تھا۔

      عرفی نے کہی یہ بات
      انسٹاگرام اسٹوری پر اس شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عرفی جاوید نے ایک طویل پوسٹ لکھی ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ شخص بہت سی دوسری لڑکیوں کو ہراساں کر رہا تھا اور عرفی نے ان سب سے اس کے خلاف رپورٹ کرنے کو کہا ہے۔

      عرفی نے لکھا کہ مجھے 100 سے زائد لڑکیوں کی جانب سے یہ پیغام ملا ہے کہ اس عبید آفریدی نے انہیں بھی ہراساں کیا، لیکن اسے گرفتار ہونے میں اتنی دیر کیوں لگ گئی کیوں کہ کوئی شکایت نہیں کرتا۔ لڑکیوں پلیز ایسے لوگوں کے خلاف آواز اٹھانا شروع کر دیں۔ یہ شخص ابھی بھی جیل میں ہے، اگرچہ وہ کچھ دنوں بعد باہر آجائے گا، لیکن اس کے بعد ہمیں اس کے خلاف رپورٹ کرنا شروع کردینا ہوگا۔ ہمیں اس کا بائیکاٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Charu Asopaکاچھلکادرد,کہا-’مجھے شادیاں توڑنے کاشوق نہیں ہے،کچھ ایساہے جوطلاق لینے پربضدہوں

      یہ بھی پڑھیں:
      Salman Khanپراداکارہ نے لگایا’خواتین کو پیٹنے‘کا سنگین الزام، ’ذہنی مریض‘ بھی بتایا

      عرفی جاوید نے مزید لکھا کہ ’’مجھے شرم آتی ہے جب میں لڑکیوں کو اس کے ساتھ کام کرتے دیکھتی ہوں، اسے ایک اچھا دوست کہتے ہوئے سنتی ہوں، لیکن اگر آپ جنسی زیادتی کرنے والے کو سپورٹ کرتے ہیں تو حقیقت میں آپ اسے اور بھی لوگوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے لئے ترغیب دے رہے ہیں۔ لڑکیوں برائے مہربانی جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف شکایت کرنا شروع کریں، ان کا نام لیں اور انہیں شرمندہ کریں۔"
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: