உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عرفی جاوید نے Exبوائے فرینڈ کے لئے کیا پوسٹ، لکھا-’مجھے تم پر فخر ہے‘

     عرفی جاوید نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کو کیوں کہا، مجھے تم پر فخر ہے؟

    عرفی جاوید نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کو کیوں کہا، مجھے تم پر فخر ہے؟

    Urfi Javed Shared Post For Ex Boyfriend: بتادیں کہ یہ ویڈیو کلرس کے ریالٹی شو جھلک دکھلاجا سیزن 10 کا ہے۔ ویڈیو میں پارس اپنی ڈانسنگ پارٹنر شویتا شاردا کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Urfi Javed Shared Post For Ex Boyfriend:اپنے عجیب و غریب فیشن سینس کو لے کر زیر بحث رہنے والی سوشل میڈیا سینسیشن عرفی جاوید اس مرتبہ اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کو لے کر چرچا میں ہیں۔ عرفی اکثر اپنے ماضی کے ریلیشن اور ایکس بوائے فرینڈ کی باتیں کرتی نظر آتی ہیں۔ ان کی باتوں سے لگتا ہے کہ وہ ایک ریلیشن شپ میں گھٹ رہی تھیں، لیکن اس مرتبہ عرفی نے اپنے ایکس بوائے فرینڈ کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی ہے۔ ساتھ ہی دل والا ایموجی بھی پوسٹ کیا ہے۔

      مجھے تم پر فخر ہے
      دراصل، عرفی نے کچھ دیر پہلے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے ایکس بوائے فرینڈ پارس کلناوت کو لے کر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اسٹوری میں اداکارہ ان کی تعریف کرتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے اسٹوری میں پارس کی ڈانس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، یار، تمہیں آگے بڑھتا ہوا دیکھ کر مجھے تم پر کافی فخر ہے۔ اسی کےساتھ عرفی نے دل والا ایموجی بھی بنایا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Uorfi (@urf7i)





      یہ بھی پڑھیں:

      Kajolکی اس فلم کو دیکھنے کے بعد ماں تنوجا نے کہا تھا-ہے بھگوان کیا فلم ہے!

      پاکستان کے خلافVirat Kohliکی شاندار نصف سنچری پرانوشکا شرما نے دیا یہ خاص ردعمل

      یہ بھی پڑھیں:
      A Tribute To Mohammed Rafi :کپل شرما نے انوکھے انداز میں’رفیع صاحب‘ کو پیش کیا خراج

      ویڈیو جھلک دکھلاجا 10 کا ہے
      بتادیں کہ یہ ویڈیو کلرس کے ریالٹی شو جھلک دکھلاجا سیزن 10 کا ہے۔ ویڈیو میں پارس اپنی ڈانسنگ پارٹنر شویتا شاردا کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے شویتا اور پارس کی ایک تصویر بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا۔ دونوں کو جھلک دکھلاجا میں دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: