کپڑوں اور مسلمان ہونے کی وجہ سے ممبئی میں دھکے کھارہی ہیں عرفی جاوید!نہیں دے رہا کوئی گھر
کپڑوں اور مسلمان ہونے کی وجہ سے ممبئی میں دھکے کھارہی ہیں عرفی جاوید!نہیں دے رہا کوئی گھر(Photo: @viralbhayani/video/Instagram)
عرفی جاوید نے سائیکل کی چین، مور کے پنکھ، موبائل فون، سم کارڈ، کانچ کے ٹکڑوں سمیت کئی طرح کی چیزوں سے ڈریس بنائی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ڈسٹ بن بیگ کی ڈرس بنائی ہے۔
عرفی جاوید آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں بنی ہی رہتی ہیں۔ کبھی اپنے آوٹ فٹ تو کبھی اپنے بیانوں کی وجہ سے وہ موضوع بحث بن جاتی ہیں۔ ایک مرتبہ پھر سے عرفی نے سوشل میڈیاپر سرخیاں بٹوری ہیں لیکن اس بار انہوں نے اپنے دل کا حال بیان کیا ہے۔ عرفی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی بات رکھی ہے۔ اداکارہ نے بتایا ہے کہ ممبئی میں ان کا گھر ڈھونڈنا مشکل ہوگیا ہے۔
Muslim owners don’t want to rent me house cause of the way I dress, Hindi owners don’t want to rent me cause I’m Muslim. Some owners have an issue with the political threats I get . Finding a rental apartment in mumbai is so tuff
عرفی جاوید نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے دل کا حال بیان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے توئٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ مسلم مکان مالک مجھے میرے کپڑوں کی وجہ سے گھر کرایہ پر نہیں دینا چاہتے۔ ہندو مکان مالک مجھے اس لیے گھر نہیں دینا چاہتے کیونکہ میں مسلم ہوں۔ کچھ مکان مالکوں کو اس بات سے ڈر لگتا ہے کہ مجھے دھمکیاں ملتی ہیں۔ ممبئی میں ایک کرایہ کا اپارٹنٹ ڈھونڈنا کتنا مشکل ہے۔ عرفی کے اس ٹوئٹ پر لوگوں کا خوب ری ایکشن آرہا ہے۔ کچھ لوگ عرفی کا ساتھ دیتے نظر آرہے ہیں تو کچھ لوگ الٹے عرفی کو ہی کھری کھوٹی سنا رہے ہیں۔
ڈسٹ بن بیگ سے عرفی جاوید نے بنائی ڈریس عرفی جاوید نے سائیکل کی چین، مور کے پنکھ، موبائل فون، سم کارڈ، کانچ کے ٹکڑوں سمیت کئی طرح کی چیزوں سے ڈریس بنائی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ڈسٹ بن بیگ کی ڈرس بنائی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔