Urfi Javedکے انوکھے فیشن کا حصہ بنے رنویر سنگھ!ایکٹریس نے اس مرتبہ کرڈالا کچھ ایسا کہ۔۔۔
رنویر نے کہا، 'عرفی ایک فیشن آئیکون ہے'۔ جس کے بعد رنویر کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے عرفی نے کہاتھا، 'مجھے نہیں معلوم کہ اس پر کیا ردعمل ظاہر کروں! لیکن رنویر سنگھ تم بہت پیارے ہو‘‘۔
رنویر نے کہا، 'عرفی ایک فیشن آئیکون ہے'۔ جس کے بعد رنویر کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے عرفی نے کہاتھا، 'مجھے نہیں معلوم کہ اس پر کیا ردعمل ظاہر کروں! لیکن رنویر سنگھ تم بہت پیارے ہو‘‘۔
Urfi Javed Ranveer Singh Tshirt: حال ہی میں کرن جوہر کے شو 'کافی ود کرن سیزن 7' میں بالی ووڈ اداکار رنویر نے عرفی جاوید کی تعریف کی تھی۔ انڈسٹری کے سب سے اسٹائلش اسٹارز میں سے ایک رنویر نے عرفی کے فیشن کی تعریف کی اور انہیں فیشن آئیکون قرار دیا۔ رنویر سے اپنی تعریف سن کر عرفی جاوید خوشی سے پھولے نہیں سمارہی ہیں۔ عرفی نے رنویر کا شکریہ ادا کیا تھا۔ اب عرفی نے رنویر سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ عرفی فیشن میں کتنی ماہر ہیں، اسی لیے اس بار اداکارہ نے رنویر سنگھ کی تصویر کے ساتھ تجربہ کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ چائے پیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ عرفی اس تصویر میں بہت سادہ نظر آرہی ہے۔ اداکارہ نے سیاہ ٹی شرٹ اور اس کے ساتھ سفید شارٹس پہن رکھی ہیں۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس میں فرق کیا ہے؟ تو یہ الگ بات ہے کہ عرفی کی ٹی شرٹ پر رنویر سنگھ کی تصویر چھپی ہوئی ہے، جس میں ان کا ماچو مین جسم نظر آرہا ہے۔ ٹی شرٹ پر چھپی رنویر سنگھ کی یہ تصویر یہ بتانے کے لیے کافی ہے کہ عرفی دیپیکا پڈوکون کے شوہر کی کتنی تعریف کرتی ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے عرفی نے لکھا ’کافی ود کرن کے بعد۔۔۔ رنویر کے ساتھ ڈی‘۔
دراصل، رنویر سنگھ حال ہی میں کرن جوہر کے شو 'کافی ود کرن 7' میں عالیہ بھٹ کے ساتھ پہنچے تھے۔ یہاں ریپڈ فائر سیگمنٹ کے دوران جب کرن نے رنویر سے پوچھا کہ ’ایک ڈریس کو جلد دوہرانا کس کا برا خواب ہوگا؟' رنویر سنگھ نے فوراً عرفی جاوید کا نام لیا۔ رنویر نے کہا، 'عرفی ایک فیشن آئیکون ہے'۔ جس کے بعد رنویر کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے عرفی نے کہاتھا، 'مجھے نہیں معلوم کہ اس پر کیا ردعمل ظاہر کروں! لیکن رنویر سنگھ تم بہت پیارے ہو‘‘۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔