عرفی جاوید کو اتنا پیٹتے تھے والد کہ بیہوش ہوجاتی تھی، اداکارہ نے کہا-وہ تھپڑ نہیں مارتے تھے۔۔۔

عرفی جاوید کو اتنا پیٹتے تھے والد کہ بیہوش ہوجاتی تھی، اداکارہ نے کہا-وہ تھپڑ نہیں مارتے تھے۔۔۔۔ (Photo: @viralbhayani/video/instagram)

عرفی جاوید کو اتنا پیٹتے تھے والد کہ بیہوش ہوجاتی تھی، اداکارہ نے کہا-وہ تھپڑ نہیں مارتے تھے۔۔۔۔ (Photo: @viralbhayani/video/instagram)

مجھے کہا گیا کہ میں نے خاندان کا نام خراب کردیا۔ جب وہ بری طرح پیٹنے لگے تو میں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    ٹی وی ادکارہ اور ماڈل عرفی جاوید آج بھلے ہی عیش و آرام کی زندگی جی رہی ہیں، لیکن ایک وقت تھا جب ان کی زندگی کسی دوزخ سے کم نہیں تھی۔ اپنی بولڈنیس کی وجہ سے عرفی نے نہ صرف سماج اور رشتہ داروں کے خلاف بغاوت کی بلکہ اپنے والد کے ہاتھوں ’ظلم‘ بھی برداشت کیا ہے جس کا تذکرہ انہوں نے کئی مرتبہ کیا ہے۔ والد کے ہاتھوں دئیے گئے زخموں کے نشان بھلے ہی عرفی کے جسم پر اب نہ ہوں، لیکن ان کے ذہن میں آج تک زندہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے والد کے ساتھ عرفی کے رشتے اب کچھ خاص نہیں ہیں۔

    بے ہوش ہوجاتی تھی عرفی

    اداکارہ نے ایک بار پھر حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے والد کے تشدد پر بات کی اور بتایا کہ وہ انہیں کتنا مارا پیٹا کرتے تھے۔ رنویر الہبادیہ کے پوڈ کاسٹ شو میں عرفی نے بتایا کہ 'بعض اوقات مار پیٹ اس حد تک چلی جاتی تھی کہ ہم بیہوش ہو جاتے تھے یا بے سدھ ہو جاتے تھے۔ وہ صرف تھپڑ ہی نہیں مارتے تھے بلکہ بری طرح پیٹتے تھے۔ جب آپ بچے ہوتے ہیں تو آپ لڑنے کے قابل نہیں ہوتے اور آپ کے اندر غصہ پیدا ہوتا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    سنی لیون نےکانز میں بکھیرا اپنے حسن کا جلوہ، مختلف انداز سے اڑائے مداحوں کے ہوش

    یہ بھی پڑھیں:

    اس مشہور اداکارہ نے بدن ڈھکنے کیلئے اس چیز کا کیا استعمال، دیکھتے ہی لوگوں نے کہا: عرفی جاوید کی روح آگئی

    ایڈلٹ سائٹ پر اپ لوڈ ہوگئی تھی فوٹو

    10 سال پہلے کا ایک قصہ شیئر کرتے ہوئےع رفی نے بتایا کہ’میں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک فوٹو پوسٹ کی تھی جس میں میں نے ٹیوب ٹاپ پہنا ہوا تھا۔ اس فوٹو کو کسی نے پورن ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا ، اس وقت فوٹو کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی تھی اسے ہوبہو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا تھا۔ جب میرے پاپا کو اس بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے مجھے بہت مارا، حالانکہ یہ میری غلطی نہیں تھی یہ تو اپ لوڈ کرنے والے کی غلطی تھی، میں تو متاثرہ تھی۔ لیکن مجھے کہا گیا کہ میں نے خاندان کا نام خراب کردیا۔ جب وہ بری طرح پیٹنے لگے تو میں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: