Urmila Matondkarدس سالوں بعد کریں گی ٹی وی پر واپسی، بھاگیہ شری کے ساتھ پردہ پر پہلی مرتبہ نظر آئے گی جوڑی
اس شو پر ایک ساتھ نظر آئیں گی ارمیلا اور بھاگیہ شری۔
Urmila Matondkar and Bhagyahsree judge DID Super Moms: ارمیلا ماتونڈکر کی تعریف کرتے ہوئے بھاگیہ شری نے کہا، 'مجھے ٹیچرس ڈے پر ایک طالب علم کی طرح فیلنگ آرہی ہے کیونکہ وہ ایک بہت ہی اچھی ڈانسر ہیں۔
Urmila Matondkar and Bhagyahsree judge DID Super Moms: رنگیلا، جدائی، افلاطون اور ستیہ جیسی فلموں میں مختلف کردار ادا کر کے اپنی معصومیت اور خوبصورتی سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی ارمیلا ماتونڈکر ایک بار پھر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ ارمیلا ماتونڈکر 10 سال بعد ٹی وی پر ڈانس ریئلٹی شو 'ڈی آئی ڈی سوپر مامس' کے ذریعے زبردست واپسی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ 'میں نے پیار کیا' کی اداکارہ بھاگیہ شری بھی اس ڈانس ریئلٹی شو میں ارمیلا کوجوائن کرنے والی ہیں۔
ارملا ماتونڈکر اور بھاگیہ شری DIDسوپر مامس کو کریں گی جج رپورٹس کے مطابق ارمیلا ماتونڈکر اور بھاگیہ شری اس سال زی ٹی وی کے مقبول ڈانس ریئلٹی شو ڈی آئی ڈی سوپر مامس کو جج کرنے جا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان دونوں کے ساتھ کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا بھی ڈانس ریئلٹی شو کو جج کرتے دکھائی دیں گے۔ حالانکہ ارمیلا ماتونڈکر نے ابھی تک اس پر کوئی بات نہیں کی ہے، لیکن بھاگیہ شری نے اس شو کو جج کرنے کے لیے بے تابی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، 'میں اس کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں۔ میں خود ایک سوپر مام ہوں، تو میں جج کرنے کے لئے بالکل بھی نہیں کہوں گی۔‘
بھاگیہ شری نے ارمیلا کو بتایا بہترین ڈانسر بھاگیہ شری نے ارمیلا کا نام لیے بغیر ان کی جم کر تعریف کی۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے، بھاگیہ شری نے کہا، 'یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو لوگوں کو آگے بڑھنے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی انہیں اپنے لیے ایک راستہ چننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ارمیلا ماتونڈکر کی تعریف کرتے ہوئے بھاگیہ شری نے کہا، 'مجھے ٹیچرس ڈے پر ایک طالب علم کی طرح فیلنگ آرہی ہے کیونکہ وہ ایک بہت ہی اچھی ڈانسر ہیں۔ ان کے ساتھ میں جج کی کرسی شیئر کرنے کے لئے بہت ہی پرتجسس ہوں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔