உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India vs Pakistanمیچ دیکھنے پہنچی اروشی روتیلا کو رشبھ پنتھ کا نام لے کر کیا گیا ٹرول، پوچھے ایسے سوال

    India vs Pakistanمیچ دیکھنے پہنچی اروشی روتیلا کو رشبھ پنتھ کا نام لے کر کیا گیا ٹرول، پوچھے ایسے سوال

    India vs Pakistanمیچ دیکھنے پہنچی اروشی روتیلا کو رشبھ پنتھ کا نام لے کر کیا گیا ٹرول، پوچھے ایسے سوال

    Urvashi Rautela Troll: رشبھ پنت نے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا ’بہن میرا پیچھا چھوڑ دو۔‘ رشبھ کے اس پوسٹ کے بعد اروشی نے بھی چھوٹو بھیا کہتے ہوئے کرکٹر کا مذاق اڑایا تھا۔ دونوں کے یہ پوسٹ کافی وائرل ہوئے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi Cantonment | Hyderabad | Lucknow | Bangalore [Bangalore]
    • Share this:
      Urvashi Rautela Troll: دبئی میں کھیلے گئے ٹیم انڈیا بمقابلہ پاکستان کے میچ کے درمیان بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کو سوشل میڈیا پر زبردست ٹرول کیا جارہا ہے۔ ٹوئٹر پر لوگ اروشی کا جم کر مذاق اڑارہے ہیں اور کرکٹر رشبھ پنت کا نام لے کر انہیں ٹرول کررہے ہیں۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے انڈیا-پاکستان کے میچ کا اروشی کا کیا لینا دینا؟ لوگ اداکارہ کو کیوں ٹرول کررہے ہیں؟ تو چلیے آپ کو بتادیتے ہیں کہ اداکارہ کیوں ٹرولرس کے نشانے پر ہیں۔


      دراصل اروشی روتیلا ہند-پاک میچ دیکھنے دبئی پہنچی تھی۔ حالانکہ اس سے پہلے اروشی نے کہا تھا کہ وہ کرکٹ بالکل نہیں دیکھتی ہیں۔ اب اسٹیڈیم سے اروشی کی تمام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ میچ دیکھ رہی ہیں۔ تصویر میں ان کے ساتھ ایک لڑکا بھی نظر آرہا ہے، حالانکہ اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ لڑکا اروشی کے ساتھ ہے یا نہیں۔


      اداکارہ نے لال رنگ کا ڈیپ نیک ٹاپ پہنا ہوا ہے جس کے ساتھ انہوں نے بلو کلر کا کوٹ کیری کیا ہے۔ اروشی کی یہ فوٹوز شیئر کرکے لوگ ان کا خوب مذاق اڑارہے ہیں۔ ایک یوزر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، ’وہ استری ہے کچھ بھی کرسکتی ہے۔‘ ایک دیگر یوزر نے رشبھ پنت کا نام لیتے ہوئے ایکٹریس کو ٹرول کیا اور لکھا، ’رشبھ پنت نے کھیلنے سے ہی منع کردیا۔‘


      یہ بھی پڑھیں:

      Sonali Phogatسے لے کر سشانت سنگھ اور شری دیوی تک۔۔۔ ان ستاروں کی موت پر اٹھے سوال

      یہ بھی پڑھیں:
      50 کے دہائی کی اس ایکٹریس نے اپنے گلیمر سے بڑی بڑی ہیروئینوں کو کردیا تھا فیل
      دراصل کچھ دن پہلے اروشی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایک بار رشبھ پنت ان سے ملنے آئے تھے لیکن تھکان اور نیند آنے کی وجہ سے اداکارہ ان سے نہیں مل پائی تھیں۔ بعد میں وہ ممبئی آکر ان سے ملی تھیں۔ اروشی کے اس انٹرویو کے بعد رشبھ پنت نے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا ’بہن میرا پیچھا چھوڑ دو۔‘ رشبھ کے اس پوسٹ کے بعد اروشی نے بھی چھوٹو بھیا کہتے ہوئے کرکٹر کا مذاق اڑایا تھا۔ دونوں کے یہ پوسٹ کافی وائرل ہوئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: