உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رشبھ پنت اورUrvashi Rautelaکے درمیان سوشل میڈیا پر چھڑی جنگ،اداکارہ نے کہا-چھوٹو بھیا کو صرف بیٹ-بال۔۔۔

    اروشی روتیلا (Urvashi Rautela) نےاب رشبھ پنت کو لے کر کہی یہ بات۔

    اروشی روتیلا (Urvashi Rautela) نےاب رشبھ پنت کو لے کر کہی یہ بات۔

    Urvashi Rautela Rishabh Pant Controversy: رپورٹس کے مطابق پنت اور اروشی روتیلا سال 2018 میں ریلیشن شپ میں رہے تھے۔ تاہم بعد میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر بلاک کر دیا ہے۔

    • Share this:
      Urvashi Rautela Rishabh Pant Controversy: بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا(Urvashi Rautela) اور کرکٹر رشبھ پنت(Rishabh Pant) کے درمیان سوشل میڈیا پر جنگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ معاملہ اس وقت طول پکڑ گیا جب پنت نے بغیر کسی کا نام لیے اروشی کو نشانہ بناتے ہوئے’میرا پیچھا چھوڑو بہن‘ کرکے ایک انسٹا اسٹوری پوسٹ کی تھی۔ پنت کی اس اسٹوری پر اب اروشی روتیلا نے بھی نام لیے بغیر مناسب جواب دیا ہے۔

      اروشی روتیلا نے انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کرکے کچھ لائنیں لکھی ہیں۔ انھوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ چھوٹو بھیا کو صرف بیٹ بال کھیلنا چاہیے۔ میں کوئی مُنّی نہیں جو بدنام ہو جاؤں، وہ بھی کِڈو ڈارلنگ (چھوٹا بچہ) تیرے لیے۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ رکھشا بندھن مبارک ہو۔ RP چھوٹو بھیا۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ کسی بھی خاموش لڑکی کا فائدہ نہ اٹھایا جائے۔

      اروشی روتیلا نے انٹرویو میں کہی تھی یہ بات
      دراصل، اروشی روتیلا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں وارانسی میں شوٹنگ کے بعد دہلی آئی تھی، جہاں میرا شو ہونا تھا۔ میں نے سارا دن شوٹنگ کی اور جب میں 10 گھنٹے کی شوٹنگ کے بعد ہوٹل پہنچی تو میں تھکی ہوئی تھی اور سو گئی۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مسٹر آر پی آئے اور وہ لابی میں میرا انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے مجھے 17 بار فون کیا لیکن میں نہیں جان پائی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں آیا تو میں نے ان سے بات کی اور کہا کہ جب آپ ممبئی آئیں گے تو ملیں گے۔ پھر وہاں بھی ملاقات ہوئی۔ لیکن تب تک یہ باتیں میڈیا میں بھی آ چکی تھیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Tabu Bhola Shooting:’بھولا‘ کے سیٹ پر زخمی ہوئیں اداکارہ تبو، شوٹنگ کے دوران ہوا یہ حادثہ

      یہ بھی پڑھیں:
      Mahesh Bhattکے قتل کی سازش میں گرفتار’گینگسٹر عبید ریڈیو والا‘ کو ملی ضمانت

      اس کے بعد رشبھ پنت نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے نام لیے بغیر لکھا کہ یہ کتنا مضحکہ خیز ہے کہ لوگ مشہور ہونے اور سرخیوں میں رہنے کے لیے انٹرویوز میں جھوٹ بولتے ہیں۔ یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ لوگ نام اور شہرت کے لیے جھوٹ بولتے ہیں۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ہیش ٹیگ میرا پیچھا چھوڑو بہن۔ ہیش ٹیگ جھوٹ کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ بتادیں کہ رپورٹس کے مطابق پنت اور اروشی روتیلا سال 2018 میں ریلیشن شپ میں رہے تھے۔ تاہم بعد میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر بلاک کر دیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: