’کروکوڈائل نیکلیس‘ کو لے کر مذاق اڑائے جانے کے بعد اروشی روتیلا نے دیا کرارا جواب

’کروکوڈائل نیکلیس‘ کو لے کر مذاق اڑائے جانے کے بعد اروشی روتیلا نے دیا کرارا جواب

’کروکوڈائل نیکلیس‘ کو لے کر مذاق اڑائے جانے کے بعد اروشی روتیلا نے دیا کرارا جواب

اس گلے کے ہار کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اروشی روتیلا خوب ٹرول بھی ہوئیں۔ یوزرس نے طرح طرح کے کمنٹ کیے۔ ان کا جم کر مذاق اڑایا گیا۔ اب اس معاملے پر اروشی روتیلا نے جواب دیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے کانس فلم فیسٹیول 2023 میں ریڈ کارپیٹ پر اپنے حسن کا جلوہ بکھیرا۔ وہ اپنے فیشن سینس کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ اروشی روتیلا نے کانس کے ریڈ کارپیٹ پر بھی کیا۔ انہوں نے پنک کلر کی ڈریس کے ساتھ کروکوڈائل نیکلس پہنا تھا، جس نے سبھی کا دھیان کھینچ لیا۔

    گلے میں مگرمچھ کے ہار سے جم کر ٹرول ہوئی اروشی روتیلا

    اس گلے کے ہار کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اروشی روتیلا خوب ٹرول بھی ہوئیں۔ یوزرس نے طرح طرح کے کمنٹ کیے۔ ان کا جم کر مذاق اڑایا گیا۔ اب اس معاملے پر اروشی روتیلا نے جواب دیا ہے۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)





    اروشی روتیلا نے دیا ایسا ری ایکشن

    Brut India کے ساتھ انٹرویو کے دوران اروشی روتیلا نے کہا، جن لوگوں کو اس کی صحیح معلومات نہیں ہے، وہی لوگ اسے (نیکلیس) کو لے کر عجیب و غریب کمنٹ لکھ رہے ہیں، لیکن وہ لوگ جنہیں اس کی تاریخ کے بارے میں پتہ ہے کہ یہ ایک آئیکانک پیس ہے۔ انہیں یقینی طور سے کروکوڈائل نیکلس پسند آئے گا۔ حقیقت میں یہ ایک بہت ہی آئیکانک پیس ہے۔ آپ کو اس بارے میں پڑھنا چاہیے۔ یہ بہت ہی تاریخی ہے۔ مجھے اس کی معلومات نہیں تھی، لیکن مجھے پتہ چلا کہ کانس میں Monica Bellucci نے بھی اسے پہنا تھا۔ مجھے اس کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا۔‘



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)





    یہ بھی پڑھیں:

    30 کلو کی ڈریس پہنی سپنا چودھری کا چلنا پھرنا ہوا مشکل، ناقدین نے کہا-’سنبھل نہیں رہا تو پہنا ہی کیوں؟‘

    یہ بھی پڑھیں:

    دو سال بعد جیل سے باہر نکلے اعجاز خان، فیملی سے مل کر جذباتی ہوئے اداکار، سامنے آیا ویڈیو

    یہ ہے ’کروکوڈائل نیکلیس‘ کی خاصیت

    اس ’کروکوڈائل نیکلیس‘ کو فرینچ برانڈ کارٹیئر نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس میں دو کروکوڈائل نظر آتے ہیں۔ فوربس نے سال 2018 میں بتایا کہ ایک مگرمچھ کو 18 کیریٹ یلو سونے اور 1000 سے زیادہ فینسی انٹینس پیلے ہیرے سے تیار کیا گیا تھا۔ ہیروں کا وزن قریب 60.02 کیریٹ ہے۔ دوسرے مگرمچھ کو 18 کیریٹ وہائٹ سونے سے بنایا گیا ہے، جس میں 66.86 کیریٹ کے 1060 پنّے کا استعمال کیا گیا تھا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: