’پہلے رشبھ پنت کو منالو پھر دیوالی منانا‘-اروشی روتیلا کو کس سے ملی ایسی صلاح
’پہلے رشبھ پنت کو منالو پھر دیوالی منانا‘-اروشی روتیلا کو کس سے ملی ایسی صلاح ۔ (Photo: @urvashirautela/Insagram)
اروشی روتیلا نے انسٹاگرام پر حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ پہلے ڈانس کرتی نظر آرہی ہین، وہیں پھر آگے تیراندازی کرتی ہیں۔ اروشی نے جیسے ہی اس ویڈیو کو شیئر کیا، ہمیشہ کی طرح ان کا یہ پوسٹ بھی وائرل ہوگیا۔
گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا انڈین کرکٹر رشبھ پنت کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ اداکارہ کرکٹر کے پیار میں ہیں۔ اس وجہ سے اروشی سوشل میڈی اپر جب کبھی بھی کوئی پوسٹ شیئر کررہی ہیں تو اسے پنت سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔ ایک بار پھر کچھ ایسا ہی ہوا ہے اور لوگوں نے اروشی کو دیوالی کے بجائے پنت کو منانے کی صلاح دی ہے۔
اروشی روتیلا نے انسٹاگرام پر حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ پہلے ڈانس کرتی نظر آرہی ہین، وہیں پھر آگے تیراندازی کرتی ہیں۔ اروشی نے جیسے ہی اس ویڈیو کو شیئر کیا، ہمیشہ کی طرح ان کا یہ پوسٹ بھی وائرل ہوگیا۔ اداکارہ نے پوچھا یہ سوال
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اروشی نے فینس سے صلاح مانگی کہ انہیں اس بار دیوالی آٹریلیا میں منانی چاہیے یا پھر ہندوستان م یں۔ اروشی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست چھایا ہوا ہے اور کمنٹ سیکشن میں رشبھ پنت کے نام کا سیلاب آگیا ہے۔
پہلے پنت کو مناو پھر دیوالی اروشی روتیلا کے اس ویڈیو پر سوشل میڈیا یوزرس کافی مزیدار ری ایکشن دے رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا، اتنی خوشی، لگتا ہے رشبھ پنت نے اَن بلاک کردیا۔ ایک دوسرے یوزر نے لکھا، پنت بھائی کو منالو پہلے پھر دیوالی منانا۔ وہیں ایک اور یوزر نے لکھا، ہائے رے دیوانگی، مان جاو رشبھ بھائی۔۔ اتنا ہی نہیں ایک اور یوزر نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ، ’جہاں رشبھ جائے گا آپ کی دیوالی وہیں منے گی۔‘
کچھ یوزرس نے اروشی کی تیراندازی کو بھی رشبھ سے جوڑ دیا اور کہنے لگے کہ ادھر کوشش کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، رشبھ کے دل پر نشانہ لگانے سے کام بنے گا۔ بہرحال، آگے دیکھنا ہوگا کہ اروشی روتیلا اور رشبھ پنت کا یہ سلسلہ اور کہاں تک جاتا ہے؟
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔