بالی ووڈ اداکارہ اروی روتیلا گزشتہ کچھ مہینوں سے کرکٹر رشبھ پنت کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں کو لے کر سرخیوں میں رہی ہیں۔ اداکارہ آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں بھی میچ دیکھنے پہنچی تھی۔ اس درمیان میڈیا میں اروشی اور پنت کا نام جڑنے لگا۔ سوشل میڈیا پر بھی پنت کے نام پر فینس نے اروشی کو جم کر ٹرول کیا تھا، اس درمیان کرکٹر شبھمن گل نے دونوں کی ڈیٹنگ کو لے کر چونکانے والے انکشاف کیا ہیں۔
شبھمن نے سرعام کردی پنت اور اروشی کی باتیں شبھمن گل ان دنوں کافی چرچا م یں ہیں، اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ ڈیٹنگ کو لے کر شبھمن نے خوب لائم لائٹ بٹوری تھی۔ اس درمیان کرکٹر ایک پنچاجی چیٹ شو میں شامل ہوئے۔ یہاں شبھمن نے اپنی ڈیٹنگ کے علاوہ اروشی روتیلا اور رشبھ پنت کی بھی پرسنل باتیں سرعام کردیں۔
وائرل ہورہا ہے شبھمن کا یہ ویڈیو شبھمن کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے، ویڈیو میں اینکر شبھمن سے رشبھ پنت اور اروشی کو لے کر سوال پوچھتی ہیں۔ اینکر نے پوچھا کہ’آج کل رشبھ پنت کو ایک اداکارہ کا نام لے کر خوب چھیڑا جارہا ہے، کیا ٹیم میں بھی ان کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔۔۔؟
اس سوال کے جواب میں شبھمن نے کہا، وہ خود ہی ایسا کررہی ہے، وہ چاہتی ہے کہ کوئی انہیں چڑھائے۔ رشبھ بھائی کے ساتھ ان کا ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور ان کو ان چیزوں سے کوئی فرق بھی نہیں پڑتا۔ ان کا دھیان بھی ادھر نہیں رہتا ہے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔