ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اروشی روتیلا نے لال ساڑی میں جیتا لوگوں کا دل، پانی میں بھیگتے ہوئے کیا زبردست ڈانس

اروشی روتیلا (Urvashi Rautela) کے شیئر کرتے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا چکا ہے۔ صرف 18 گھنٹوں کے اندر اس ویڈیو کو 12 لاکھ سے زیادہ بار انسٹا گرام پر دیکھا گیا ہے۔

  • Share this:
اروشی روتیلا نے لال ساڑی میں جیتا لوگوں کا دل، پانی میں بھیگتے ہوئے کیا زبردست ڈانس
اروشی روتیلا نے لال ساڑی میں جیتا لوگوں کا دل، پانی میں بھیگتے ہوئے کیا زبردست ڈانس

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا (Urvashi Rautela) ان دنوں اپنے ایک میوزک ایلبم ’ایک لڑکی بھیگی بھاگی سی (Ek Ladki Bheegi Bhaagi Si)‘ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ان کا یہ گانا سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہوچکا ہے۔ اسس گانے کے ویڈیو کو یو ٹیوب پر اب تک 86 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ وہیں، اروشی روتیلا نے اس گانے کا ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے، جو گانے کے شوٹنگ کے وقت کا ہے۔ اروشی روتیلا کے شیئر کرتے ہی ان کا یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا ہے۔


اس ویڈیو میں اروشی روتیلا کیمرے کے سامنے تھرکتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں اروشی روتیلا لال ساڑی میں پانی میں بھیگتے ہوئے شوٹنگ کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اروشی روتیلا کے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ لوگ اروشی کے اس انداز پر فدا ہوگئے ہیں۔ ویڈیو پر ان کے چاہنے والے مسلسل کمنٹس کر کے ان کی خوبصورتی کی جم کر تعریف بھی کر رہے ہیں۔ انسٹا گرام پر اس ویڈیو کو 18 گھنٹے کے اندر 12 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ تو آئیے آپ بھی دیکھئے اروشی روتیلا کا یہ وائرل ویڈیو۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by URVASHI RAUTELA 🇮🇳Actor🇮🇳 (@urvashirautela)






پاکھی ہیگڑے کے ذریعہ بنائی گئی میوزک ایلبم ’ایک لڑکی بھیگی بھاگی سی‘ میں اروشی روتیلا کے اپوزٹ میں اجے کیسوانی گٹار بجاتے ہوئے راک اسٹار کی نظر میں دکھ رہے ہیں۔ اس ریمیک گانے کے ذریعہ ایس ڈی برمن، کشور کمار اور مدھوبالا کو ٹریبیوٹ دی گئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 09, 2021 06:50 PM IST