உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کھانے کی چیزوں سےTina Dattaنے بنائے گنپتی، فینس کررہے ہیں جم کر تعریف

    TV کی مشہور اداکارہ ٹینا دتا نے بنائی گنیش کی ایسی مورتی کہ سب کررہے ہیں تعریف۔  (تصویر: Tinadatta Instagram )

    TV کی مشہور اداکارہ ٹینا دتا نے بنائی گنیش کی ایسی مورتی کہ سب کررہے ہیں تعریف۔ (تصویر: Tinadatta Instagram )

    Tina Datta Video: ہر سال ویسے تو کئی طرح کے ایکو فرینڈلی گنپتی دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن یہ سب سے ہٹ کر ہے۔ اداکارہ کے فینس ان کے آرٹ کی جم کر تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Tina Datta Video:ملک بھر میں گنیش تہوار دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔ گھر ہو یا پنڈال ہر جگہ گنپتی کی مورتیاں نصب کی گئی ہیں۔ بڑے بڑے ستارے بھی گنپتی اپنے گھر لے کر آتے ہیں۔ اس دوران کئی مشہور شخصیات کی تخلیق کاری دیکھنے کو ملتی ہے۔ اُترن شو سے گھر گھر مشہور ہوئیں ٹینا دتہ کے لئے بھی گنیش چتورتھی بے حد ہی خاص ہے۔

      اداکارہ نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے کھانے کی اشیاء سے گنپتی کی ایک پیاری سی مورتی بنائی ہے۔ مداح ٹینا کے فن کی خوب تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔ ٹینا کے یہ ایکوفرینڈلی گنیش کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ ٹینا دتہ نہ صرف ایک اچھی اداکارہ ہیں بلکہ وہ ایک تخلیقی فنکار بھی ہیں۔ اداکارہ نے سرخ مرچ، بسکٹ اور کچھ پتیوں سے ماحول دوست گنیش بنایا ہے۔ اداکارہ نے یہ کیسے بنایا اس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے ایک شاندار کیپشن بھی لکھا ہے۔

      کیپشن میں ٹینا نے لکھا-ان کے لئے ہمیشہ سے ہی خاص رہے ہیں بپا۔ ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ کافی الگ طریقے سے وہ اس سال گنیش چتورتھی کو سیلیبریٹ کررہی ہیں۔ اداکارہ نے آگے لکھا کہ’ سبھی کے لئے ڈھیر سارا پیار اور خوشی کی تمنا کر رہی ہوں۔ گنپتی بپا موریہ۔



      یہ بھی پڑھیں:

      Amitabh Bachchanنے زخمی امجد خان کو دیا تھا اپنا خون، گہرا ہوگیا تھا دونوں کا دوستانہ

      یہ بھی پڑھیں:
      ’کوئی میرے ساتھ نہیں کرناچاہتاتھاکام‘سیٹ پرشراب پینے کی افواہ پرسیف علی خان نے توڑی خاموشی

      ہر سال ویسے تو کئی طرح کے ایکو فرینڈلی گنپتی دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن یہ سب سے ہٹ کر ہے۔ اداکارہ کے فینس ان کے آرٹ کی جم کر تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہیں کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ کھانے پینے کی چیزوں کو صرف کھانے پینے میں استعمال کیا جائے تو زیادہ اچھا رہے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: