غازی پور: اترپردیش میں ای ڈی یعنی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED Raid On Mukhtar Ansari نے آج مافیا مختار انصاری کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے غازی پور میں باہوبلی مختار انصاری کے محمد آباد گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ اتنا ہی نہیں مختار انصاری کی آبائی رہائش کے ساتھ ساتھ ان کے کئی قریبی دوستوں کی رہائش گاہوں پر بھی ای ڈی نے چھاپے مارے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی کی ٹیم آج صبح محمد آباد میں مختار انصاری کے آبائی گھر پہنچی اور چھاپہ ماری شروع کر دی۔ یہی نہیں مافیا مختار انصاری کے قریبی وکرم اگرہری، گنیش مشرا کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ای ڈی کی ٹیم نے خان بس سروس کے مالک کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ ای ڈی کی اس کارروائی سے غازی پور میں ہلچل مچ گئی ہے۔
ذرائع کی مانیں تو باہوبلی مختار انصاری اور ان کے قریبی ساتھیوں سے متعلق 11 مقامات پر ای ڈی کے چھاپے مارے جا رہے ہیں جن میں دہلی اور یوپی بھی شامل ہے۔ مختار انصاری کے اہل خانہ، سی اے اور قریبی ساتھیوں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ یہ کارروائی دہلی، لکھنؤ اور غازی پور سمیت کئی مقامات پر جاری ہے۔
پاکستان کی جانب سے جموں میں ڈرون سے بھیجے گئے ہتھیار و گولہ۔بارود برآمد، ایک دہشت گرد ڈھیرچنئی ایئرپورٹ پر پکڑا گیا بینکاک کا مسافر، جانچ کی تو ملا کچھ ایسا افسران کے اڑ گئے ہوشبتادیں کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے یکم جولائی 2021 کو مافیا سے سیاستداں بنے مختار انصاری اور اس کے گینگ ممبران کے ذریعے چلائے جانے والے زمینوں پر قبضے اور غیر قانونی کاروبار سے متعلق کئی مقدمات کی بنیاد پر روک تھام کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) یعنی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ بتا دیں کہ مختار انصاری بندہ جیل میں بند ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔