اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ڈانس کرتے ہوئے اچانک اسٹیج پربے ہوش ہوگئے ورون دھون، بڑا حادثہ ٹل گیا

    ورون دھون۔

    ورون دھون۔

    اپنی آنے والی فلم اسٹریٹ ڈانسر3 ڈی کی شوٹنگ میں ورون دھون ان دنوں مصروف ہیں۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ ورون دھون اپنے پروفیشن میں سخت محنت کےلئے جانے جاتے ہیں۔ کسی بھی سین کے لئے وہ بہت محنت کرتے ہیں۔ ہرسین میں وہ جان ڈالنےکےلئے پورا زورلگا دیتے ہیں۔ ان کی یہی عادت ان کے لئے مشکل بھی پیدا کرجاتی ہے۔ اپنی آنے والی فلم اسٹریٹ ڈانسر3 ڈی کی شوٹنگ میں ورون دھون ان دنوں مصروف ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ورون دھون فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پربے ہوش ہوگئے۔

      ورون دھون کے بے ہوش ہونے سے ہنگامہ مچ گیا۔ دراصل وہ اس فلم کےلئےدن رات ڈانس کا ریہرسل اورشوٹنگ کررہے ہیں۔ اسی دوران انہیں بخارآیا توتب بھی انہوں نےبغیرآرام کئے ہوئے ڈانس ریہرسل اورشوٹنگ کوجاری رکھا۔ اس محنت کا اثران کی صحت پرپڑا اورایک دن شوٹنگ کے وقت انہیں چکرآیا اوروہ بے ہوش ہوگئے۔

      مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق ورون دھون نے خود کے بیمار ہونے کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا کے اکاونٹ میں دی۔ رپورٹ کے مطابق ورون کوکئی دنوں سے بخاراورزکام تھا۔ تاہم فلم اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی کی شوٹنگ طےوقت میں پورا کرنے کےلئے وہ رات دن ڈانس ریہرسل اورشوٹنگ کررہےتھے، جس کی تھکان کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔

      varun-1

      ورون دھون کے بے ہوش ہونےکے بعد فوراً ہی ڈاکٹروں نےان کا چیک اپ کیا۔ جانچ میں پتہ چلا کہ لو- بلڈ پریشرکی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئےتھے۔ ڈاکٹروں نےانہیں کچھ دن آرام کے لئےکہا۔ اس دوران فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی، لیکن کچھ دن آرام کے بعد ورون دھون واپس شوٹنگ پرلوٹےاورانہوں نےشوٹنگ کا کام پورا کیا۔ خاص بات یہ ہےکہ بیماری سے ٹھیک ہونےکےباوجود ورون دھون نے ڈبل شفٹ میں شوٹنگ پوری کی۔

      ورون دھون اپنی فٹنس پربھی بہت زوردیتے ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایکسرسائزکرتے وقت درد سے کراہنے والا ویڈیو بھی انسٹا گرام پروائرل ہوا تھا۔ دراصل ورون آنے والی کئی فلموں کی شوٹنگ کی تیاری کررہے ہیں۔ وہ اپنےوالد ڈیوڈ دھون کی ہٹ فلم کلی نمبر-1 کے ری میک میں بھی جلد نظرآئیں گے۔ اس سےقبل ان کی سوئی - دھاگہ ریلیزہوئی تھی، جو کہ لیک سے ہٹ کربنی فلم تھی، جس کی زبردست تعریف ہورہی ہے۔
      First published: