اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ورون دھون - نتاشا دلال کے پیار کی کہانی ہے بالکل فلمی، 24 جنوری کو شادی کرے گی یہ جوڑی

    ورون دھون (Varun Dhawan) اور ان کی گرل فرینڈ نتاشا دلال (Natasha Dalal) شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ خبروں کے مطابق، 24 جنوری کو دونوں سات پھیرے لینے جا رہے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سال 2020 ہم سب کے لئے تقریباً ایک جیسا ہی رہا۔ کیا شخصیات، کیا عام لوگ سبھی کے تیوہار ایک سے ہی رہے۔ سال کے آخر میں شادیوں کا سیزن بھی پھیکا ہی رہا، لیکن سال 2021 کی شروعات میں ہندی فلم انڈسٹری سے ایک خوشخبری آرہی ہے۔ اداکار ورون دھون (Varun Dhawan) اور ان کی چائلڈ ہوڈ سوئٹ ہارٹ نتاشا دلال (Natasha Dalal) شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ آرہی خبروں کے مطابق، 24 جنوری کو دونوں سات پھیرے لینے جا رہے ہیں۔

      ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی میں زیادہ شور شرابہ نہیں ہوگا۔ یہ ایک پرائیویٹ افیئر ہونے والا ہے، جس میں دوستوں اور فیملی کو ملاکر صرف 50 لوگ شامل ہوں گے۔ ویڈنگ سیرمینی علی باغ کے ایک ریزارٹ میں منعقد ہوگی۔ یہ تو ہوگئی ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی باتیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان دونوں کا پیار کب، کہاں اور کیسے پروان چڑھا۔ ان دونوں کی شادی سے پہلے ہم آپ کو سناتے ہیں ان دونوں کے پیار کی کہانی...

      ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی میں زیادہ شور شرابہ نہیں ہوگا۔ یہ ایک پرائیویٹ افیئر ہونے والا ہے، جس میں دوستوں اور فیملی کو ملاکر صرف 50 لوگ شامل ہوں گے۔
      ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی میں زیادہ شور شرابہ نہیں ہوگا۔ یہ ایک پرائیویٹ افیئر ہونے والا ہے، جس میں دوستوں اور فیملی کو ملاکر صرف 50 لوگ شامل ہوں گے۔

      اسکول میں پیار چڑھا پروان

      نتاشا دلال اور ورون دھون ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور دونوں بچپن سے ایک دوسروں کو جانتے ہیں۔ دونوں کو پیار ایک میوزک کانسرٹ کے دوران پروان چڑھا۔ میوزک کانسرٹ سے ہوئی دونوں کے رشتے کی شروعات ملاقاتوں میں بدلنے لگی اور دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے، لیکن دونوں نے اپنے پیار کو سالوں تک سب کی نظروں سے بچا کر رکھا۔ ورون دھون کے اداکاری میں آنے کے بعد سے خبریں آنے لگیں کہ وہ نتاشا کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ حالانکہ دونوں نے اپنے رشتے کو دنیا کے سامنے قبول بھی کیا۔ دونوں اب چاہے جتنا بھی بچنے کی کوشش کرتے، لیکن پیپراجی سے بچنا کہاں آسان تھا۔ خبروں کی مانیں تو نتاشا شرمیلی ہیں اور وہ زیادہ لائم لائٹ میں نہیں رہنا چاہتی ہیں۔

       نتاشا دلال اور ورون دھون ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور دونوں بچپن سے ایک دوسروں کو جانتے ہیں۔

      نتاشا دلال اور ورون دھون ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور دونوں بچپن سے ایک دوسروں کو جانتے ہیں۔

      سوشل میڈیا پر ہوا پیار کا اظہار

      ورون دھون نے 2019 میں اپنے پیار کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے نتاشا دلال کے ساتھ فوٹو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی گرل فرینڈ ہیں۔ ورون کے اس پوسٹ کے بعد سے ان کی ڈیٹنگ کی خبروں پر مکمل بریک لگ گیا۔ اتنا ہی نہیں کرن جوہر کے چیٹ شو پر بھی ورون دھون نے کھلے عام کہا کہ وہ نتاشا سے ہی شادی کریں گے۔ ورون دھون کا ماننا ہے کہ نتاشا دلال مضبوط اور خود کفیل لڑکی ہیں اور ان کی اپنی ایک انفرادیت ہے۔ ورون دھون کو نتاشا کی یہ فطرت بہت پسند ہے کہ وہ بات رکھنے اور کہنے میں یقین رکھتی ہیں۔ ورون دھون کا کہنا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو ان کے کیریئر میں سپورٹ کرتے ہیں۔

       ورون دھون نے 2019 میں اپنے پیار کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے نتاشا دلال کے ساتھ فوٹو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی گرل فرینڈ ہیں۔

      ورون دھون نے 2019 میں اپنے پیار کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے نتاشا دلال کے ساتھ فوٹو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی گرل فرینڈ ہیں۔

      فیشن ڈیزائنر ہیں ورون دھون کی دلہن

      نتاشا دلال، راجیش اور گوری دلال کی بیٹی ہیں۔ اپنی اسکولنگ مکمل کرنے کے بعد نتاشا دلال فیشن ڈیزائننگ کی پڑھائی کرنے نیویارک چلی گئی تھیں۔ سال 2013 میں نتاشا دلال نے ممبئی میں واپس آکر نتاشا دلال لیبل کے نام سے کلوتھنگ لائن شروع کی۔ بتادیں کہ شادی کی خبروں کے بعد سے ہی ورون دھون اور نتاشا دلال دونوں کی فیملی کو شاپنگ (خریداری) کے لئے اسپاٹ کیا جا رہا ہے۔ ورون دھون کے مداح اب ان کی سیڈنگ سلیبریشن کی تصاویر کا انتظار کر رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: