سارہ علی خان نے ورون دھون کے ساتھ شیئر کردی ایسی فوٹو، انٹرنیٹ پر مچ گیا ہنگامہ
سارہ علی خان نے ورون دھون کے ساتھ شیئر کردی ایسی فوٹو، انٹرنیٹ پر مچ گیا ہنگامہ
گوا میں آج انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2022 شروع ہونے جارہا ہے، جس میں اس سال انڈین سینما کے 100 سال پورے ہونے کا جشن منایا جائے گا۔ اس فیسٹیول میں ورون دھون اور سارہ علی خان پرفارم کریں گے
بالی ووڈ ایکٹر ورون دھون ان دنوں اپنی نئی فلم بھیڑیا کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں وہ کریتی سینن کے ساتھ نظر آئیں گے، لیکن اس درمیان ورون فلم کے پروموشن سے بریک لے کر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2022 کے لیے گوا پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر سارہ علی خان کے ساتھ اپنی ایک فوٹو پوسٹ کی ہے، جو خوب وائرل ہورہی ہے۔
دونوں نے بیچ پر کلک کی سیلفی ورون دھون نے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس تصویر کو شیئر کیا ہے، جس میں وہ سارہ علی خان کے ساتھ گوا بیچ پر سیلفی لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فوٹو یں سارہ علی خان ریڈ کلر کی بکنی میں ہیں۔ وہیں، ورون دھون شرٹ لیس نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر میں دونوں ستاروں کی بانڈنگ صاف نظر آرہی ہے۔ ورون نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، iffi2022۔ سارہ نے بھی انسٹاگرام اکاونٹ پر ورون کے ساتھ اپنی ایک فوٹو پوسٹ کی ہے اور کیپشن میں لکھا۔ Sea You۔
فیسٹیول میں پرفارم کریں گے سارا اور ورون گوا میں آج انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2022 شروع ہونے جارہا ہے، جس میں اس سال انڈین سینما کے 100 سال پورے ہونے کا جشن منایا جائے گا۔ اس فیسٹیول میں ورون دھون اور سارہ علی خان پرفارم کریں گے، وہیں، کارتک آرین، مرنال ٹھاکر اور دیگر کئی ستارے بھی اپنی پرفارمنس سے انٹرٹنمنٹ کا تڑکہ لگاتے ہوئے نظر آئیں گے۔
ورون اور سارہ کی فلمیں بتادیں کہ سارہ علی خان اور ورون دھون سال 2010 میں فلم قلی نمبر 1 میں ساتھ کام کرچکے ہیں، جس میں دونوں کی کیمسٹری کو بہت پسند کیا گیا۔ فی الحال، ورون دھون اپنی نئی فلم بھیڑیا کی ریلیز کا بے صبری سے انتطار کررہے ہیںِ جو 25 نومبر 2022 کو سینما گھروں میں دستک دے گی۔ وہیں، سارہ ڈائریکٹر لکشمن اوتریکر کی فلم میں نظر آئیں گی۔ حالانکہ، ابھی اس فلم کے ٹائٹل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔