உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فریڈم فائٹر بن کر OTT پر سارہ علی خان مچائیں گی دھمال، ورون دھون نے انوکھے انداز میں کیا اعلان

    فریڈم فائٹر بن کر OTT پر سارہ علی خان مچائیں گی دھمال، ورون دھون نے انوکھے انداز میں کیا اعلان

    فریڈم فائٹر بن کر OTT پر سارہ علی خان مچائیں گی دھمال، ورون دھون نے انوکھے انداز میں کیا اعلان

    ’ائے وطن میرے وطن‘ ایک تھرل ڈرامہ ہے جسے دراب فاروقی اور کننن ایئر نے لکھا ہے۔ فلم کو کرن جوہر اور اپورا مہتا کی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔ سومن مشرا فلم کے کو پروڈیوسر ہیں اور ڈائریکشن کننن ایئر کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ ورون دھون نے سارہ علی خان کی اسٹائل میں اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ایمزون پرائم پر سارہ کی فلم ائے وطن میرے وطن ریلیز ہوگی۔ ایکٹر نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ فلم 1942 میں بھارت چھوڑو آندولن کے پس منظر پر مبنی ایک افسانوی کہانی ہے۔ جس میں سارہ علی خان ایک بہادر، شیر دل فریڈم فائٹر کا رول ادا کری نظر آئیں گی۔

      ورون دھون کی جانب سے شیئر کیے گئے اس ویڈیو میں سارہ علی خان کی نقل کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’نمستے ناظرین، یہ ہے اناونسمنٹ اباوٹ ائے وطن میرے وطن۔ فریڈم فائٹر پاورفل لائیک سن، برٹشر ہوگئے اسٹن شی وینٹ آن اے رن۔ خبر براٹ یو بائے نمبر ون ورون دھون۔ اسی ویڈیو کو سارہ علی خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور ہگ والی ایموجی بنائی ہے۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by VarunDhawan (@varundvn)





      سارہ کے فلم کا اعلان سن کر ان کے فینس کافی پرجوش ہیں۔ فینس بے صبری سے ان کی اگلی فلم کا انتظار کررہے ہیں۔ ساتھ ہی ویڈیو کو لائیک کررہے ہیں اور کمنٹ میں دل والی ایموجی کی بوچھار کررہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      شردھا کپور کے ایکس بوائے فرینڈ نے کھینچی سارہ علی خان کی دلکش تصاویر، ادائیں دیکھ کر حیران

      یہ بھی پڑھیں:
      بڑھتی عمر میں بھی دکھنا چاہتی ہیں نوجوان؟ شویتا تیواری کی طرح ہوں تیار

      ’ائے وطن میرے وطن‘ ایک تھرل ڈرامہ ہے جسے دراب فاروقی اور کننن ایئر نے لکھا ہے۔ فلم کو کرن جوہر اور اپورا مہتا کی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔ سومن مشرا فلم کے کو پروڈیوسر ہیں اور ڈائریکشن کننن ایئر کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ سارہ اس فلم میں پہلی مرتبہ آزادی کی جہدکار کے رول میں نظر آئیں گی۔ رپورٹس کے مطابق وہ اوشا مہتا کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اکثر گلیمرس رول پلے کرنے والی سارہ پہلی مرتبہ ایسا سنجیدہ رول نبھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: