ممبئی: ’بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT)‘ میں ان دنوں گھمسان مچا ہوا ہے۔ اس کا آغاز پرتیک سہجپال (Pratik Sehajpal) نے دویا اگروال کے ساتھ لڑائی کرکے کی ہے۔ تاہم اب لگتا ہے کہ دویا اگروال (Divya Agarwal)کو اس لڑائی سے کافی فائدہ ہو رہا ہے، اس لئے تو وہ آج کل ہر جگہ خبروں میں چھائی ہوئی ہیں۔ دویا اگروال اور پرتیک سہجپال کے جھگڑے پر ان کے بوائے فرینڈ ورون سود کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے گالی دیئے جانے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
اداکار ورون سود (Varun Sood Tweet) نے حال ہی میں اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پرتیک سہجپال (Pratik Sehajpal) پر بالواسطہ طور پر تنقید کی ہے۔ ورون نے کہا کہ انہوں نے جو بھی فیم کمایا ہے، وہ ان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنا کام محنت سے کرتے رہیں گے، چاہے بھلے ہی لوگ ان کو گالی دیتے رہیں۔ ورون سود لکھتے ہیں، ’اس زندگی میں اتنی محنت کی ہے، جہاں ہم ہیں نہیں وہاں ہماری باتیں ہونے لگی ہیں۔ بچپن میں سیکھا تھا، سخت محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ میں آگے کام کرتا رہوں گا اور تم مجھے وہیں کھڑے ہوکر گالی دیتے رہنا۔ شانتی‘۔

ورون سود نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پرتیک سہجپال پر تنقید کی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ گھر میں انٹری لینے سے پہلے ہی ہوسٹ کرن جوہر (Karan Johar) کے سامنے دویا اگروال اور پرتیک سہجپال (Pratik Sehajpal) بھڑ گئے تھے اور جب انہوں نے گھر میں انٹری لی تو بھی یہی دور جاری رہا۔ گھر کے اندر بھی دونوں کی تو تو میں میں جاری رہی۔ شو میں انٹری لینے کے کچھ وقت بعد دویا اگرال نے پرتیک سہجپال کو دیکھتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ شو میں دونوں ساتھ میں کام کرچکے ہیں۔ پرتیک کو یہ بات عجیب لگی اور انہوں نے سب کے سامنے کہا کہ دویا اگروال نہ تو ان سے ملتی تھیں، نہ بات کرتی تھیں اور نہ ہی ان کے فون رییسیو کرتی تھی۔ پھر ان کے ایسا کہنے کا کیا مطلب ہے؟
اس کے بعد جب دونوں گھر میں داخل ہوتے ہیں تو یہاں بھی دونوں کے درمیان لفظی جنگ ختم نہیں ہوتی ہے۔ یہاں دویا اگروال دیگر کنٹسٹنٹس کے ساتھ پرتیک سہجپال کو لے کر بات کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ جس پر پرتیک سہجپال ان سے بھڑ جاتے ہیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے دونوں کے درمیان کا جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ دویا اگروال نے پرتیک کو سب کے سامنے گالی دے دی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔