ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سیاہ ہرن شکار معاملہ: سلمان خان کی عرضی پر بحث مکمل، نہیں ملی ضمانت

جے پور۔ راجستھان کے جودھپور کی مقامی عدالت میں آج فلم اداکار سلمان خان کی ضمانت کی درخواست پر بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ کل تک کے لیے محفوظ رکھ لیا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 06, 2018 03:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سیاہ ہرن شکار معاملہ: سلمان خان کی عرضی پر بحث مکمل، نہیں ملی ضمانت
نہیں ملی ٹائیگر کو ضمانت ،فیصلہ کل تک کے لئے محفوظ

جے پور۔ راجستھان کے جودھپور کی ضلع اینڈ سیشن عدالت میں آج فلم اداکارسلمان خان کی ضمانت عرضی پر بحث مکمل ہوگئی ہے لیکن ضمانت نہیں ملنے کی وجہ سے ابھی انھیں جیل میں ہی رہنا ہوگا۔ عدالت میں تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک چلی بحث کے بعد جسٹس رویندر کمار جوشی نے کہا کہ فیصلہ سنیچر کو سنایا جائیگا۔ انھوں نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد متعلقہ عدالت کے فیصلے کی نقل بھی مانگی ۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملہ میں مضبوط شواہد ہیں اور فیصلہ میں جلد بازی نہیں کی جا سکتی۔


بحث کے دوران سلمان کی دونوں بہنوں ارپیتا اور الویرا بھی عدالت میں موجود تھیں ۔ سلمان کی عرضی پر بحث کی وجہ سے آج عدالت میں کافی زیادہ گہما گہمی تھی ۔دوسری طرف سنٹرل جیل کے باہر بھی سلمان کے مداحوں کی بھیڑ جمع تھی جنھیں ہٹانے کے لئے پولیس کو سخت مشقت کرنی پڑی ۔


سلمان خان کی ضمانت کی درخواست کی پیروی کرنے کے لیے ان کے وکیل آج سویرے دس بجے ہی عدالت پہنچ گئے تھے۔ اس موقع پر سلمان خان کی دونوں بہنیں بھی عدالت میں موجود تھیں۔ سلمان خان کے وکیل مہیش بوڈا نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں گزشتہ رات سے پیروی کرنے پر جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دی جا رہی ہے مگر وہ ایسی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔


واضح رہے کہ دو دہائی پہلے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران سیاہ ہرنوں کا شکار کرنے کے معاملے میں جودھپور کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ دیو کمار کھتری نے گزشتہ روز ہی سلمان خان کو پانچ سال قید کی سزا اور دس ہزار روپے کا جرمانہ لگایا تھا۔ اس معاملے میں دیگر ملزمان فلم اداکار سیف علی خان، دشینت سنگھ، اداکارہ تبو، نیلم اور سونالی بیندرے کو بری کر دیا گیا ہے۔

First published: Apr 06, 2018 03:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading