ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سامنے آیا سشانت سنگھ راجپوت سے جڑا ایک ایسا ویڈیو جسے دیکھ کر نکل آئیں گے آنسو

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) بالی ووڈ کا وہ اداکار جس نے ٹی وی سے بالی ووڈ تک کا سفر اپنی محنت سے کیا وہ چمکتا ہوا ستارہ خود سے ہی روٹھ گیا۔ 14 جون کی وہ تاریخ جسے شسشانت سنگھ راجپوت کا کنبہ اور ان کے فینس شاید ہی بلا پائیں گے۔ حال ہی میں ان سے جڑا ایک بیحد ہی جذباتی ویڈیو وائرل ہورہا ہے جسے دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں نم ہوجائیں۔

  • Share this:
سامنے آیا سشانت سنگھ راجپوت سے جڑا ایک ایسا ویڈیو جسے دیکھ کر نکل آئیں گے آنسو
سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) بالی ووڈ کا وہ اداکار جس نے ٹی وی سے بالی ووڈ تک کا سفر اپنی محنت سے کیا وہ چمکتا ہوا ستارہ خود سے ہی روٹھ گیا۔ 14 جون کی وہ تاریخ جسے شسشانت سنگھ راجپوت کا کنبہ اور ان کے فینس شاید ہی بلا پائیں گے۔ حال ہی میں ان سے جڑا ایک بیحد ہی جذباتی ویڈیو وائرل ہورہا ہے جسے دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں نم ہوجائیں۔

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) بالی ووڈ کا وہ اداکار جس نے ٹی وی سے بالی وود تک کا سفر اپنی محنت سے کیا وہ چمکتا ہوا ستارہ خود سے ہی روٹھ گیا۔ 14 جون کی وہ تاریخ جسے شسشانت سنگھ راجپوت کا کنبہ اور ان کے فینس شاید ہی بلا پائیں گے۔ چار بہنوں کا اکلوتا بھائی اب اس دنیا میں نہیں ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کا دکھ سبھی کو بہت ہے۔ لیکن اداکار کے اس طرح سے جانے سے ان کے والد کےکے سنگھ کی سب سے زیادہ ٹوٹ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو ان کے والد کا وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو گھر والوں کے ذریعے کرائی گئی تیرہویں (Sushant Singh Rajput Prayer Meet) کا ہے جس میں وہ اپے بیٹے کی تصویر کے سامنے بیٹھے ہیں اور بیحد غمگین نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعف آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو سشانت کی ایک ٹیم سشانت سنگھ راجپوت نام کے اکاؤنٹ پیج نے شیئر کیا ہے۔ یہ ویڈیو سشانت کے پٹنہ والے گھر کا ہے جہاں ان کے کیلئے پریئر میٹ (Sushant Singh Rajput Prayer Meet) کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں سشانت کا کنبہ اداکار کی روح کے سکون کیلئے دعا کررہی ہے۔ سشانت کے والد کرسی پر بیٹھ کر بیٹے کی یاد میں چور جذباتی نظر آرہے ہیں۔ وہیں ان کی بہینں بھی اپنے بھائی کی آتما کی شانتی کیلئے ان کے لئے دعا کرتی نظر آرہی ہیں۔ واقعی یہ ویڈیو رلا دینے والا ہے۔




بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد سے گھر والے اور ان کے فینس بہت غمگین ہیں۔ سشانت نے دنیا کو 34 سال کی عمر میں اس طرح الوداع کیوں کہا، یہ کنبے کے ساتھ ان کے فینس کو بھی سمجھ میں نہیں آ رہا۔ اداکار کے انتقال کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ان کے پرانے ویڈیوز اور تصویریں خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں ان کا الگ الگ انداز دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر سشانت کے انتقال کے بعد طرح طرح کی باتیں چل رہی ہیں۔ لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ان کے والد پر کیا گزر رہی ہوگی،جس نے عمر کے اس مرحلے میں اپنا اکلوتا بیٹا کھو دیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کی سشانت کے انتقال کے بعد سے ہی ان کے فینس میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ پٹنہ جھارکھنڈ کے ساتھ ملک کے کئی حصوں میں بالی ووڈ کے ان لوگوں پر غصہ ظاہر جا رہا ہے جنہوں نے سشانت کا بائیکاٹ کیا تھا۔ حال ہی میں سشانت سنگھ راجپوت کی فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آئی ہے۔ جس میں ایک بار پھر سے یہی کہا گیا ہے کہ پھانسی پر لٹکنے کی وجہ سے ان کا دم گھٹا اور جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ باندرا پولیس اب اس معاملے میں سشانت کے وسرا رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ کیس کو حل کرنے کے لیے پولیس نے ابھی تک تقریبا 30 لوگوں کے بیان درج کئے ہیں۔
First published: Jun 27, 2020 05:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading