உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا کٹرینہ کیف نے کرلی وکی کوشل سے منگنی؟ پی آر ٹیم نے خود بتایا پورا سچ

    حال ہی میں وکی کوشل (Vicky Kaushal) اور کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) کے منگنی کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں نے اپنے رشتے کو ٹھوس بنیاد دینے کے لئے ایک قدم آگے بڑھایا ہے اور چوری چھپے منگنی کرلی ہے، لیکن جب تک وکی کوشل اور کٹرینہ کیف اس بات کی آفیشیل اناوسمنٹ نہیں کر دیتے، یہ افواہ ہی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکار وکی کوشل (Vicky Kaushal) اور کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) کے سوشل میڈیا پوسٹ گزشتہ کچھ وقت سے بہت سرخیوں میں رہے ہیں۔ دونوں اداکار اکثر اپنی تازہ ترین تصاویر، ویڈیو اور اپنی لائف سے متعلق اپڈیٹس مداحوں کے لئے شیئر کرتے رہتے ہیں۔ وکی کوشل اپنے دمدار رول اور جاذب انداز کے لئے جانے جاتے ہیں، تو کٹرینہ کیف بھی اپنی خوبصورتی کے لئے جانی جاتی ہیں۔ بالی ووڈ کے گلیاروں میں گزشتہ کچھ وقت سے یہ بحث چل رہی ہے کہ وکی کوشل اور کٹرینہ کیف ریلیشن شپ میں ہیں۔ حالانکہ ابھی تک دونوں نے اپنے ریلیشن شپ کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

      حال ہی میں وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کے منگنی کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں نے اپنے رشتے کو ٹھوس بنیاد دینے کے لئے ایک قدم آگے بڑھایا ہے اور چوری چھپے منگنی کرلی ہے، لیکن جب تک وکی کوشل اور کٹرینہ کیف اس بات کی آفیشیل اناوسمنٹ نہیں کر دیتے، یہ افواہ ہی ہے۔ سال 2019 میں وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کو ایک دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی دونوں کو کچھ تقاریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

      پاپولر پیپرا جی ورل بھیانی نے اپنے انسٹا اکاونٹ سے دونوں کی تصویر شیئر کرکے ایک پوسٹ لکھی تھی۔ اس میں انہوں نے دونوں کے ’روکا سیرمنی کی افواہ اڑنے کی بات کہی تھی، حالانکہ تھوڑی ہی دیر بعد انہوں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

      ورل بھیانی کی پوسٹ

      اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد ورل بھیانی نے اب سے کچھ منٹ پہلے انسٹا گرام پر پوسٹ کرکے اسے افواہ بتایا ہے۔ ورل بھیانی نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’کٹرینہ کیف کو کل باندرہ میں دیکھا گیا تھا۔ اس سے پہلے بدھ کے روز دوپہر کو ان کی ٹیم نے فون کرکے واضح کیا کہ منگنی کرنے کی افواہ سچ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے فوراً انسٹا گرام پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا‘۔

      ورل بھیانی نے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتائی

      ہرش وردھن کپور نے بتایا تھا، کٹرینہ کیف اور وکی کوشل ایک ساتھ ہیں

      جہاں وکی کوشل اور کٹرینہ کیف اپنے رشتے کے بارے میں اب تک خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، وہیں ہرش وردھن کپور نے واضح کیا تھا کہ وہ حقیقت میں ایک ساتھ ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران، اداکار کو بالی ووڈ رشتے کی افواہ کا انکشاف کرنے کے لئے کہا گیا تھا، جسے وہ سچ مانتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’وکی اور کٹرینہ ساتھ ہیں، یہ سچ ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا، ’کیا مجھے یہ کہنے میں پریشانی ہوگی؟ مجھے نہیں معلوم۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ اس کے بارے میں کافی کھلے ہیں‘۔ وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کو کئی ایونٹس اور ڈیٹس پر ایک ساتھ اسپاٹ ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ سال 2019 میں انہیں ایک دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: