உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کا بیحد ہی خاص ویڈیو وائرل، ایک دوسرے کے گلے لگے آئے نظر

    وکی کوشل اور کٹرینہ کیف

    وکی کوشل اور کٹرینہ کیف

    اس ویڈیو کو دیکھ کر وکی کوشل اور کٹرینہ کیگ کے پرستار بہت خوش ہوئے ۔ وائرل ویڈیو میں وکی اور کٹرینہ ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    • Share this:
      وکی کوشل (Vicky Kaushal)  حال ہی میں رلیز ہونے والی فلم 'سردار ادھم'  (Sardar Udham) کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ فلم کی اسکریننگ 14 اکتوبر کو ہوئی تھی اور اس میں کیارا اڈوانی ، سدھارتھ ملہوترا اور چند دیگر مشہور شخصیات نے شرکت کی  لیکن کٹرینہ کیف نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی۔ مداح اس وقت بہت خوش ہوئے جب انہوں نے اسکریننگ میں کٹرینہ کو اپنے رومرڈ  بوائے فرینڈ وکی کوشل کو سپورٹ کرتے ہوئے دیکھا۔

      دونوں اداکاروں Vicky Kaushal Visits Katrina Kaif کی بہت سی تصاویر سامنے آئیں  لیکن وہ کسی میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔ اس سے دونوں ستاروں کے فینس مایوس ہو گئے۔ فلم کی اسکریننگ کے چند دن بعد ایک اور  ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر وکی کوشل اور کٹرینہ کیگ کے پرستار بہت خوش ہوئے ۔ وائرل ویڈیو میں وکی اور کٹرینہ ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by VickyKatrina16 (@vickykatrina16)





      دراصل کئی مداحوں نے  ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں جا کر دل والے  ایموجی شیئر کر کے اس جوڑے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔ کئی فینس نے اسے ان دونوں  کی زندگی کا بہترین دن قرار دیا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع پر ڈینم اسکرٹ کے ساتھ سویٹ شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ انہوں نے ساتھ لیدر  کے جوتے پہنے ہوئے تھے۔ وہیں وکی سفید جیکٹ میں نظر آئے تھے۔ شوجیت سرکار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 15 اکتوبر 2021 کو رلیز ہوئی۔ کٹرینہ ان لوگوں میں سے ایک  تھیں جنہوں نے انسٹاگرام پر جا کر فلم پر اپنی رائے دی اور وکی کی تعریف کی تھی۔

       گزشتہ کافی وقت سے کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اور وکی کوشل (Vicky Kaushal) کو لیکر کہا جا رہا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ دونوں کے رلیشن شپ کی خبروں نے زور پکڑ رکھا ہے۔ کئی مواقع پر کٹرینہ اور وکی کو ساتھ اسپاٹ کیا جا چکا ہے۔ ابھی تک دونوں نے اپنے رشتے کو لیکر حامی نہیں بھری ہے۔ ایسے میں لوگوں کے لئے یہ بات ایک سوال ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں یا نہیں؟ تصویر: انسٹاگرام۔
      بالی ووڈ کے گلیاروں میں گزشتہ کچھ وقت سے یہ چرچا چل رہی تھی کی وکی کوشل (Vicky Kaushal) کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) پیار کے رشتے میں ہیں۔ حالانکہ دونوں نے ابھی تک سامنے آکر اپنے رشتے کی بات کا اعتراف نہیں کیا ہے۔ وہیں اس سب کے درمیان اب حال ہی میں وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کے منگنی کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ کہا جا رہا تھا کہ دونوں نے اپنے رشتے کو ٹھوس بنیاد دینے کے لئے ایک قدم آگے بڑھایا ہے اور چوری چھپے منگنی کرلی ہے، لیکن جب تک وکی کوشل اور کٹرینہ کیف اس بات کی آفیشیل اناوسمنٹ نہیں کر دیتے، یہ افواہ ہی ہے۔ سال 2019 میں وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کو ایک دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی دونوں کو کچھ تقاریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔


      وہیں اس خبر میں کتنی سچائی ہے اس کا انکشاف وکی کے والد نے حال ہی میں کیا تھا۔ فلمی بیٹ کی خبر کے مطابق وکی کوشل کے والد شام کوشل نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وکی اور کٹرینہ کی منگنی کی خبروں سے انکار کیا ہے، انہوں نے کہا یہ سچ نہیں ہے۔ وہیں وکی ۔ کٹرینہ کے قریبیوں نے بھی اس کو محض ایک افواہ بتایا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: