உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کٹرینہ کیف-وکی کوشل کی شادی میں شامل ہوں گے یہ مہمان، تیار ہوگئی مہمانوں کی فہرست

    کٹرینہ کیف-وکی کوشل کی شادی میں شامل ہوں گے یہ مہمان

    کٹرینہ کیف-وکی کوشل کی شادی میں شامل ہوں گے یہ مہمان

    کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اور وکی کوشل (Vicky Kaushal) راجستھان کے سوائی مادھو پور (Sawai Madhopur) ضلع کے سکس سینس فورٹ ہوٹل (Six Senses Fort Hotel) میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ شادی کا جشن 12-7 دسمبر تک چلنے والا ہے۔

    • Share this:
      وکی کوشل (Vicky Kaushal) اورکٹرینہ کیف (Katrina Kaif) ان دنوں اپنی فلموں سے زیادہ اپنی شادی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ دونوں آئندہ ماہ یعنی دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ کٹرینہ کیف- وکی کوشل دونوں فیملی اور دوستوں کی موجودگی میں راجستھان (Rajasthan) میں رائل ویڈنگ (شاہی شادی) کرنے والے ہیں۔ دونوں کی شادی کو لے کر اب تک کئی خبریں آچکی ہیں۔ وکی کوشل - کٹرینہ کیف بھلے ہی اپنی شادی (Vicky-Katrina wedding) اور لو لائف کو لےکر خاموشی اختیار کی ہوئی ہیں، لیکن اپنے اس خاص دن کو فیملی کے آشیرواد اور دوستوں کی موجودگی میں وہ خاص بنانے والے ہیں۔

      کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اور وکی کوشل (Vicky Kaushal) راجستھان کے سوائی مادھو پور  (Sawai Madhopur) ضلع کے سکس سینس فورٹ ہوٹل (Six Senses Fort Hotel) میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ شادی کا جشن 12-7 دسمبر تک چلنے والا ہے۔ شادی کے لئے ہوٹل میں بکنگ ہوچکی ہے۔ حالانکہ ابھی اس کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

      Vicky Kaushal, Harleen Sethi, Vicky Kaushal ex girlfriend Harleen Sethi, Vicky Kaushal-Harleen Sethi Breakup, Harleen Sethi Hollywood, Katrina Kaif, विक्की कौशल , हरलीन सेठी, विक्की कौशल की एक्स गर्लफ्रेंड
      وکی کوشل اور کٹرینہ کیف نے ابھی اپنی شادی کو لے کر انکشاف نہیں کیا ہے۔


      کئی ایونٹ کمپنیاں مل کر کام کر رہی ہیں

      وی آئی پی ویڈنگ کے انعقاد کے لئے کئی ایونٹ کمپنیاں مل کر کام کر رہی ہیں۔ ان سبھی خبروں کے درمیان ایک وہ فہرست سامنے آئی ہے، جو دونوں کی اس ہائی پروفائل ڈیسٹینیشن ویڈنگ میں شامل ہونے جا رہا ہے۔

      بالی ووڈ کے یہ اسٹارس ہوں گے شامل!

      انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق، آنے والے مہمانوں میں کئی بالی ووڈ اسٹارس شامل ہیں۔ اس فہرست میں کرن جوہر، علی عباس ظفر، کبیر خان منی ماتھر، روہت شیٹی، سدھارتھ ملہوترا، کیارا اڈوانی، ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال کے ساتھ اور بہت سے نام ہیں، جو شادی میں شریک ہوسکتے ہیں۔

      Vicky Kaushal, Katrina Kaif, Vicky-Katrina wedding, Vicky-Katrina wedding guest list Revealed, Social Media, Karan Johar, Sidharth Malhotra, Kiara Advani, Vicky Kaushal-Katrina Kaif tying the knot in December, Jaipur, विक्की कौशल, कैटरीना कैफ, विक्की कौशल-कैटरीना कैफ की शादी
      وکی کوشل اور کٹرینہ کیف لمبے وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔


      گاڑیوں کی ہوئی کمی

      دونوں کی شادی کی تاریخ کے قریب شوٹنگ کر رہے فلم اور ٹی وی کرو کو کرائے والی گاڑیوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ بیشتر ایس یو وی اور ہائی اینڈ کاروں کو کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لئے پہلے ہی بک کرلیا گیا ہے، جو مہمانوں کو ایئر پورٹ سے ہوٹل تک پک اپ اور ڈراپ کی سہولت دیں گی۔ اس کے لئے ان کے دوستوں اور منیجرس نے بڑی تعداد میں کرائے کی کار بک کرلی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: