بزنس کلاس چھوڑ کر اکنامی میں سفر کرتے نظر آئے وکی-کیٹ، فینس نے کہا-’ڈاؤن ٹو اَرتھ ہیں یہ‘
بزنس کلاس چھوڑ کر اکنامی میں سفر کرتے نظر آئے وکی-کیٹ، فینس نے کہا-’ڈاؤن ٹو اَرتھ ہیں یہ‘
کیٹرینہ اور وکی کو بزنس کلاس چھوڑ کر اکنامی کلاس میں سفر کرتے دیکھ کر فینس حیران رہ گئے ۔ایک نے کمنٹ سیکشن میں لکھا، فلائنگ اکنامی؟ واہ، Katrinakaif# آپ بہت ڈاون ٹو ارتھ ہیں۔
بالی ووڈ کے معروف کپل کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کرسمس کی چھٹیاں منانے کے لیے ہفتہ کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھے گئے تھے۔ اب ایک نئے ویڈیو میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کپل نے نئی دہلی کے لیے فلائٹ لی تھی اور اسٹار کپل نے بزنس کلاس چھوڑ کر اکنامی کلاس میں سفر کیا تھا۔ وکی کیٹ کو جب اکنامی کلاس میں فینس نے دیکھا تو وہ انہیں اپنے کیمرے میں قید کیے بغیر نہ رہ سکے۔ وکی کیٹ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں فون میں مصروف نظر آئے وکی-کیٹ وائرل ہورہے ویڈیو میں فلائٹ میں سوار وکی اور کیٹرینہ ایک دوسرے کے بازو بیٹھے نظر آرہے ہیں اور اپنے اپنے موبائل فون میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں کیٹرینہ نے بلیک ٹریک سوٹ اور بلیک شیڈس پہنے ہیں، وہیں وکی میرون ٹریک پینٹ میں نظر اارہے ہیں، جسے انہوں نے گرے ہڈی کے ساتھ پہنا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں کپل، اپنے ساتھی مسافروں کا دھیان کھینچے بغیر گلیارے میں چل رہے ہیںَ ایک دیگر ویڈیو میں وکی اور کیٹرینہ کو دہلی ایئرپورٹ پر اپنی کار کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
وہیں کیٹرینہ اور وکی کو بزنس کلاس چھوڑ کر اکنامی کلاس میں سفر کرتے دیکھ کر فینس حیران رہ گئے ۔ایک نے کمنٹ سیکشن میں لکھا، فلائنگ اکنامی؟ واہ، Katrinakaif# آپ بہت ڈاون ٹو ارتھ ہیں۔ ’ایک دیگر نے لکھا، ’وہ فلائنگ اکنامی ہے؟ واہ۔ ’ایک اور نے کمنٹ میں لکھا،’میں نے سوچا کہ وہ کبھی بھی اکنامی کلاس میں ٹریول نہیں کرسکتے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔