உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Vicky Katrina Wedding: سنگیت میں کیٹرینہ کیف نے کیا ڈھولکی پر ڈانس، پنجابی تھیم پر رہی میوزک تقریب

    کٹرینہ کیف- وکی کوشل کی شادی- پنجابی گانوں پر جم کر ناچی کیٹرینہ۔

    کٹرینہ کیف- وکی کوشل کی شادی- پنجابی گانوں پر جم کر ناچی کیٹرینہ۔

    وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف نے بھی ایک پرفارمنس دیا۔ رپورٹ کے مطابق، وکی کیٹرینہ نے فلم سنگھ از کنگ کے پاپور رومانٹک سانگ ’تیری اور‘ پر ساتھ میں پرفارم کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی اور سانگ پر بھی ساتھ میں ڈانس کیا۔

    • Share this:
      وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف کے پری ویڈنگ (Vicky Kaushal Katrina Kaif Pre-Wedding) فنکشن کی شروعات دو دن پہلے سے ہی ہو چکی ہے۔ پیر سے راجستھان کے سوائی مادھوپور میں واقع سکس فورٹ بروارا میں ہونے والے دولہا دولہن کے فیملی ممبرز اور دوست بھی پہنچ رہے ہیں۔ جوڑے کی مہندی تقریب کے بعد منگل کو ہلدی اور سنگیت تقریب ہوئی۔ ہلدی تقریب دن میں 11:30 بجے سے ہوئی جب کہ سنگیت تقریب شام کے وقت شروع ہوئی۔ وکی۔کیٹرینہ کے سنگیت تقریب کی تھیم بیلنگی تھی اور اس تقریب کی پلے لسٹ میں روایتی پنجابی گیت شامل تھے۔

      بتادیں کہ دو دن پہلے پیپراجی نے مشہور پنجابی سنگر گروداس مان (Punjabi singer Gurudas Maan) کو اُن کی بیوی منجیت مان کے ساتھ ایئرپورٹ پر اسپاٹ کیا۔ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق، گروداس وکی کے والد شام کوشل کے قریبی دوست ہیں اور اُنہیں شادی میں ایک مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا ہے، نہ کہ ایک فنکار کے طور پر۔ حالانکہ، کوئی پنجابی لوک سنگر سے شادی کے موقع پر اپنا ٹریڈیشنل سانگ گانے کی اُمید تو کر ہی سکتا ہے۔

      رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وکی اور کیٹرینہ کے سنگیت میں دونوں سائیڈ کی فیملی اوردوستوں نے اپنے اپنے پرفارمنس دئیے۔ دولہا اور دولہن کے دوست اور فیملی اپنے پرفارمنس کے لئے پریکٹیس کررہے تھے۔ سنگیت کی تقریب ایک ڈانس آف ایسک ایونٹ پر مبنی تھا، جس میں اسٹیج پر دولہے کے سائیڈ والے اور دولہن کی سائیڈ والوں کے درمیان مقابلہ تھا۔

      وکی۔کیٹرینہ نے کیا رومانٹک سانگ پر ڈانس
      وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف نے بھی ایک پرفارمنس دیا۔ رپورٹ کے مطابق، وکی کیٹرینہ نے فلم سنگھ از کنگ کے پاپور رومانٹک سانگ ’تیری اور‘ پر ساتھ میں پرفارم کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی اور سانگ پر بھی ساتھ میں ڈانس کیا۔ بالی ووڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق، وکی کی ماں وینا کوشل نے منگل کو ایک روایتی خاتون سنگیت تقریب کا انتظام کیا تھا۔

      کیٹرینہ کیف نے کیا پنجابی لوک گیتوں پر ڈانس
      رپورٹ کے مطابق وکی کی جانب سے آئی خواتین نے ڈھولکی بجائی تھی اور انہوں نے شادی، ازدواجی زندگی اور نوجوان جوڑے کے لئے آگے کی زندگی کے موضوع پر کچھ پنجابی لوک گیت گائے۔ کیٹرینہ نے ڈھولکی بیٹس کے ساتھ پنجابی گانوں پر تھوڑا ڈانس بھی کیا اور پورے وقت مسکراتی نظر آئی۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: