کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی جوڑی بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ ان دنوں یہ یہ جوڑی سیلبس دیوالی پارٹی میں اکثر نظر آرہی ہے۔ کیٹرینہ اور وکی شادی کے بعد اپنے اس پہلے فیسٹیو سیزن کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔ اس درمیان کیٹرینہ کیف کا نیا دیوالی لُک سامنے آیا ہے، جس کو دیکھ کر خود وکی کوشل ان پر فلیٹ ہوگئے ہیں۔
دراصل، کیٹرینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تازہ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں میں کیٹرینہ کیف بلیک کلر کی ساڑی پہنے نظر آرہی ہیں۔ فوٹوز میں بلیک شائنی ساڑی پہنے کیٹرینہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ کیٹرینہ کا لُک دیوالی بیش پارٹی کا ہے، جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا بھی ہے دیوالی Night۔۔۔
وہیں دیوالی پارٹی میں کیٹرینہ کو بلیک ساڑی میں دیکھ کر خود وکی بھی ان کی خوبصورتی پر ایک بار پھر فلیٹ ہوتے نظر آرہے ہیں۔ کیٹرینہ کی ان فوٹوز پر وکی کوشل نے بے حد خوبصورت کمنٹ کیا ہے۔ وکی کوشل نے بلیک ٹرانسپیرنٹ ساڑی میں کیٹرینہ کے لُک کو دیکھ کر کمنٹ کرتے ہوئے ’اسٹنرررر!! لکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دل والے ایموجی بھی بنائے ہیں۔
وکی کوشل نے بھی انسٹاگرام پر اپنے دیوالی لُک کی کچھ فوٹوز شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں میں وکی بلیک کلر کا ڈیزائنر کرتی پہنے پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وکی کے اس ڈریس کا کلر وائف کیٹرینہ کے ساتھ میچنگ کا ہے۔ ان فوٹوز کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے۔ آج تو پارٹی بنتی ہے۔۔۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔