اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آخر کیٹرینہ کیف نے ایسا کیا کردیا جو وکی کوشل نے بھرے یونٹ میں انہیں بتایا سائنسداں؟

    آخر کیٹرینہ کیف نے ایسا کیا کردیا جو وکی کوشل نے بھر ایونٹ میں انہیں بتایا سائنسداں؟

    آخر کیٹرینہ کیف نے ایسا کیا کردیا جو وکی کوشل نے بھر ایونٹ میں انہیں بتایا سائنسداں؟

    وکی نے انٹرنیشنل مینس ڈیٹ سے پہلے مردوں کی صحت کے بارے میں شعور بیداری بڑھانے کے لیے ناناوتی میکس سوپر اسپیشالٹی اسپتال کا دورہ کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف بالی ووڈ کے سب سے خوبصورت کپل میں سے ایک ہیں۔ پچھلے سال دسمبر میں، لو برڈس نے راجستھان کے سوائی مادھوپور میں سکس سینس فورٹ بروارا میں شادی رچائی تھی۔ ان کی شادی میں فیملی والوں کے ساتھ کچھ خاص دوستوں نے ہی شرکت کی تھی۔ وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف کی زبردست فین فالوونگ ہے۔ دونوں کو ایک ساتھ دیکھنا فینس کو کافی پسند ہے۔ شادی کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو لے کر کئی سیکریٹس بھی فینس کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

      کیٹرینہ کیف کو کیوں سائنٹسٹ کہتے ہیں وکی
      حال ہی میں، وکی نے انٹرنیشنل مینس ڈیٹ سے پہلے مردوں کی صحت کے بارے میں شعور بیداری بڑھانے کے لیے ناناوتی میکس سوپر اسپیشالٹی اسپتال کا دورہ کیا۔ ایونٹ کے دوران، انہوں نے اس بارے میں بات کی کہ وہ اپنی دماغی صحت کو کیسے بنائے رکھتے ہیں اور اپنی بیوی کیٹرینہ کی بھی انہوں نے تعریف کی۔

      وکی کوشل نے کہا، ’آپ سبھی زیادہ نہیں جانتے ہیں، لیکن میری بیوی ایک چلتا پھرتا ڈاکٹر ہے۔ وہ ایک سائنٹسٹ ہے۔ انہیں ان سب چیزوں کی کافی جانکاری ہے۔ وہ میری کافی مدد کرتی ہیں اور اس بات کا ہمیشہ دھیان رکھتی ہیں کہ میں کیا کھا رہا ہوں، اپنا خیال رکھ رہا ہوں یا نہیں، اچھی نیند لے رہا ہوں یا نہی ں یا پھر صرف کام کرنے کے لیے ادھر ادھر تو نہیں گھوم رہا ہوں۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      وینٹی لیٹر پر ہے مشہور بنگالی اداکارہ اینڈریلا شرما، ملٹی پل کارڈیاک اریسٹ کے بعدحالت نازک

      یہ بھی پڑھیں:
      راجیو کھنڈیلوال سے لے کر آمنہ شریف تک، آج کل کیا کررہے ہیں ٹی وی کے یہ گمنام ستارے

      وکی کوشل اور کیٹرینہ جلد ہی ان فلموں میں آئیں گے نظر
      ورک فرنٹ کی بات کریں تو جہاں وکی کوشل جلد ہی فلم گووندا نام میرا میں کیارا اڈوانی اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ ، سارا علی خان کے ساتھ لکشمن اوٹیکر کی فلم میں اور سیم بہادر نامی فلم میں وہ نظر آئیں گے، وہیں کیٹرینہ کیف کی سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر 3 فلم جلد ہی سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: