உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وکی کوشل - کٹرینہ کیف کی شادی میں اس اداکار نے آنے سے کیا انکار، بولے- ’میں نہیں آرہا ہوں‘

    وکی کوشل - کٹرینہ کیف کی شادی میں اس اداکار نے آنے سے کیا انکار، بولے- ’میں نہیں آرہا ہوں‘

    وکی کوشل - کٹرینہ کیف کی شادی میں اس اداکار نے آنے سے کیا انکار، بولے- ’میں نہیں آرہا ہوں‘

    وکی کوشل (Vicky Kaushal) اور کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) کی شادی کو لے کر کچھ دنوں پہلے خبر آئی تھی کہ جوڑے کی شادی میں (Vicky and Katrina Wedding) موبائل لے جانے پر پابندی رہے گی، تاکہ کوئی بھی جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرنہ کرپائے۔ سننے میں آیا تھا کہ جوڑے اپنی شادی کی پہلی تصاویر خود شیئر کرنا چاہتے ہیں، لیکن فلمی دنیا کے ایک مشہور اداکار نے اس ضوابط کو لے کر ناراضگی ظاہر کی ہے اور شادی میں شامل نہ ہونے کی وجہ بتائی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: وکی کوشل (Vicky Kaushal) اور کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) کی شادی کو لے کر نئے نئے دعوے کئے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں جوڑے کی شادی میں شامل ہونے والے کچھ مہمان کے بارے میں بھی بتایا گیا تھا۔ اگر خبریں صحیح ثابت ہوتی ہیں، تو وکی کوشل اور کٹرینہ کیف اسی ماہ 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ کچھ دنوں پہلے خبر آئی تھی کہ جوڑے کی شادی میں سیلفی لینا انکار ہوگا۔ اسے لے کر بالی ووڈ کے مشہور اداکار گجراج راو (Gajraj Rao on Vicky Katrina Wedding) خفا خفا سے ناراض نظر آرہے ہیں۔

      وکی - کٹرینہ کی شادی میں ممنوع ہوگا موبائل

      وکی کوشل (Vicky Kaushal) اور کٹرینہ کیف نے اب تک اپنی شادی کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن ان کے مداح اور دوست اسے لے کر ایکسائیٹیڈ ہیں۔ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار گجراج راو نے جوڑے کی شادی پر کمنٹ کرکے سبھی کی توجہ کھینچی ہے۔ دراصل، خبر آئی تھی کہ جوڑے کی شادی میں موبائل لے جانا ممنوع رہے گا تاکہ جوڑے خود اپنی شادی کی پہلی تصویر پوسٹ کرسکیں۔

      وکی-کٹرینہ اسی ماہ شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ (Instagram/gajrajrao)
      وکی-کٹرینہ اسی ماہ شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ (Instagram/gajrajrao)


      گجراج راو نے ظاہر کی ناراضگی

      اب گجراج راو نے اس ضوابط کو لے کر کمنٹ کرتے ہوئے، اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے اور شادی میں شامل نہ ہونے کی بات کہی ہے۔ اداکار نے جوڑے کی تصویر اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں شیئر کی ہے، جس پر کیپشن کے طور پر لکھا ہے، ’شادی میں موبائل پر پابندی رہے گی‘۔ اس پر کمنٹ کرتے ہوئے، گجراج راو نے وکی کوشل کے لئے لکھا ہے، ’سیلفی نہیں لینے دے گا، تو میں نہیں آرہا بیاہ میں‘۔ کچھ دنوں پہلے، خبر آئی تھی کہ جوڑے نے اپنے خوابوں کا گھر (Katrina and Vicky Dream Home) بھی منتخب کرلیا ہے، جہاں وہ شوہر - بیوی بننے کے بعد انٹری لیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      دیا مرزا اپنے یوم پیدائش پر لائیں گی 500 سے زیادہ فیملی کے چہرے پر خوشیاں، روز عطیہ کریں گی ایک لاکھ روپئے


      اداکار کی کزن نے شادی کی خبر کو بتایا تھا فرضی

      وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے روزنامہ بھاسکر کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا تھا، ’میڈیا میں شادی کی تیاریوں کو لے کر افواہوں پھیلی ہوئی ہیں۔ اگر اس بات میں دم ہوتا تو وہ اس کا اعلان کرتے۔ ایسی افواہیں اکثر بالی ووڈ میں پھیلتی ہیں۔ حال میں میں نے بھائی سے بات کی تھی۔ ایسا کچھ نہیں ہے۔ میں اس موضوع پر کچھ نہیں کہنا چاہتی، لیکن فی الحال شادی نہیں ہو رہی ہے‘۔
      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: