ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جب ماں کو یاد کر رو پڑے تھے سشانت سنگھ راجپوت، انکتا لوکھنڈے نے یوں لگایا تھا گلے

جس عمر میں ماں۔ باپ کی ایک بچے کو سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، اس عمر میں سشانت نے اپنی ماں کو کھو دیا تھا۔

  • Share this:
جب ماں کو یاد کر رو پڑے تھے سشانت سنگھ راجپوت، انکتا لوکھنڈے نے یوں لگایا تھا گلے
جب ماں کو یاد کر رو پڑے تھے سشانت سنگھ راجپوت، انکتا لوکھنڈے نے یوں لگایا تھا گلے

ممبئی۔ بالی ووڈ (Bollywood)  اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) اس دنیا میں نہیں ہیں۔ ان کا اس طرح سے دنیا سے چلے جانا لوگوں کو پریشان کر رہا ہے۔ بغیر کسی سے کچھ کہے سشانت کا ایسے چلا جانا لوگوں کو رلا گیا۔ سوشل میڈیا (Social Media)  پر بحث چل رہی ہے۔ لیکن اس بحث کے بیچ سشانت کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے رو پڑتے ہیں اور انکتا لوکھنڈے (Ankita lokhande) انہیں گلے لگا کر اس دکھ کو بانٹنے کی کوشش کرتی ہیں۔


سشانت سنگھ راجپوت  (Sushant Singh Rajput)  نے اپنی ماں کو تب دیکھا تھا جب وہ محض سولہ سال کے تھے۔ جس عمر میں ماں۔ باپ کی ایک بچے کو سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، اس عمر میں سشانت نے اپنی ماں کو کھو دیا تھا۔ سشانت اپنی ماں سے بہت پیار کرتے تھے۔ ماں سے وہ کتنا پیار کرتے تھے یہ ان کے سوشل پوسٹ بیان کرتے ہیں۔ سشانت کی موت کے بعد ’ جھلک دکھلا جا‘ (Jhalak Dikhhla Jaa) کے سیزن 4 کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے ڈانس کرتے ہیں اور ڈانس کے ختم ہونے کے بعد وہ جذباتی ہو جاتے ہیں۔ اتنے جذباتی کہ انہیں دیکھ کر جج بنیں مادھوری دکشت (Madhuri Dixit) بھی اپنے آنسووں کو روک نہیں پاتی ہیں۔


سشانت نے ’ لکا چھپی‘ گانے پر ڈانس کیا تھا۔ سشانت کو جذباتی ہوتا دیکھ کر انکتا دوڑ کر انہیں گلے لگاتی ہیں۔ سشانت نے ڈانس ختم کرنے کے بعد کہا کہ ماں کو گئے ہوئے نو سال ہو گئے، میں نے ماں کو 1992 میں کھویا تھا۔ ماں جب تک تھیں تب تک میں نے کچھ نہیں کیا تھا۔ لیکن ماں کے جانے کے بعد جو کچھ اچھا ہوا، وہ اسے دیکھ نہیں سکیں۔ میری چھوٹی۔ چھوٹی باتوں پر وہ خوش ہوتی تھیں۔ آج بہت کچھ اچھا ہے لیکن وہ نہیں ہیں۔ انہوں نے آگے کہا کہ وہ ہمیشہ میرے بارے میں یہ سوچا کرتی تھیں کہ میں کچھ ایسا کروں گا۔ میں نے یہ گانا سنا تو میں یہ ماں کے لئے کرنا چاہتا۔ دیکھئیے یہ ویڈیو۔

First published: Jun 17, 2020 01:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading