تین افریقی نوجوانوں نے گایا ’کل ہو نہ ہو‘ سوشل میڈیا پر ویڈیو نے مچائی دھوم
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تین دوست ’ کل ہو نہ ہو‘ گا رہے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 22, 2018 08:30 PM IST

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تین دوست ’ کل ہو نہ ہو‘ گا رہے ہیں۔
صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں شاہ رخ خان اور بالی ووڈ کے چاہنے والے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ ٹرویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں تین نائیجیرین شاہ رخ خان کی فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کا گانا گا رہے ہیں۔ ٹویٹر پر علی گل خان نام کے ایک صارف نے یہ ویڈیو ٹویٹ کیا ہے۔ اسے اب تک 734 بار ری ٹویٹ اور 24, 797 لائکس مل چکے ہیں۔
ٹویٹر پر ویڈیو ٹویٹ کل گل نے لکھا ہے، ’’ میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ نائیجیریا کے شہری ہندوستانیوں سے زیادہ بالی ووڈ دیکھتےہیں‘‘۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تین دوست ’ کل ہو نہ ہو‘ گا رہے ہیں۔ ان کا ایک ساتھی بیچ -بیچ میں ریپ بھی کر رہا ہے۔
I swear Nigerians watch more Bollywood than Indians 😂 pic.twitter.com/DC8hPiDwqU
— Ali Gul Khan 🌹 (@alidaudzai_) December 21, 2018