ممبئی: ان دنوں ملک کورونا وائرس (Coronavirus) نام کی مصیبت سے جدوجہد کر رہا ہے۔ وہیں اس درمیان ہر کوئی اپنے اپنے طریقے سے اس وائرس کے خلاف جنگ میں تعاون دے رہا ہے۔ بات کریں بالی ووڈ شخصیات کی تو سبھی سوشل میڈیا کے ذریعہ اس وائرس سے تحفظ کے لئے لوگوں کو بیدار کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسی ضمن میں حال ہی میں اداکارہ ودیا بالن (Vidya Balan) نے بھی ایک نئی پہل کی ہے۔ انہوں نے اداکار مانو کول (Manav Kaul)کے ساتھ اپنے سوشل اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرکے ایک نئے وائرس کے بارے میں بتایا، جسے وہ ’افواہ وائرس’ (Afwah Virus) کہتی نظر آرہی ہیں۔
ودیا بالن نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، اس ویڈیو میں مانو کول بھی نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو شروع ہوتے ہی ودیا بالن کہتی ہیں کہ ’دنیا میں کورونا وائرس کے علاوہ ایک اور وائرس چاروں طرف پھیل گیا ہے’۔ مانو کول اس وائرس کا نام ’افواہ وائرس’ بتاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر یہ افواہ وائرس فون پر فارورڈ بٹن دبانے سے پھیلتا ہے’۔ وہ کہتے ہیں کہ ’اس وائرس کی علامات تو بہت ہیں، لیکن زیادہ تر کیسیز میں UNESCO, SCRIPTURES, NASA, NUMEROLOGY جیسے الفاظ پائے جاتے ہیں۔

وائرس سے تحفظ کے لئے بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن لوگوں کو بیدار کرتے ہوئے ایک نئی پہل کی ہے۔ فائل فوٹو: انسٹاگرام۔
اس کے بعد ودیا بالن کہتی ہیں کہ ’میں نے تو سنا ہے کہ سوشل میڈیا افواہ وائرس کا ریڈ زون ہے’۔ مانو کول اپیل کرتے ہیں کہ ’وہاں سے ملی کوئی بھی اطلاع سے ڈبلیو ایچ او اور وزارت صحت سے جانچ کرالیں’۔ ان کا پیغام ہے- ’کورونا تو پھیل گیا، لیکن افواہ وائرس کو نہیں پھیلنے دینا ہے’۔
ویڈیو کے کیپشن میں ودیا بالن لکھتیہیں کہ ’ایک نیا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا ہے، اسے مزید نقصان سے پہلے ہی روکنا ہوگا’۔ ودیا بالن اور مانو کول سے پہلے سوشل میڈیا پر پھیل رہی افواہوں سے بالی ووڈ کی شخصیات بھی لوگوں کو آگاہ کرچکی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔