Birthday Special :’دا ڈرٹی پکچر‘ میں نبھائے بولڈ کردار نے بدل دی تھی ودیا بالن کی امیج، جانیے اُن سے جڑی خاص باتیں
مئی 2012 میں ودیا نے ایک انٹرویو کے دوران اعلان کردیا تھا کہ وہ سدھارتھ رائے کپور کو ڈیٹ کررہی ہیں اور دونوں نے دسمبر 2012 میں ایک دوسرے ممبئی کے باندرہ میں ایک نجی تقریب میں شادی بھی کرلی۔
مئی 2012 میں ودیا نے ایک انٹرویو کے دوران اعلان کردیا تھا کہ وہ سدھارتھ رائے کپور کو ڈیٹ کررہی ہیں اور دونوں نے دسمبر 2012 میں ایک دوسرے ممبئی کے باندرہ میں ایک نجی تقریب میں شادی بھی کرلی۔
ممبئی: بالی ووڈ کی جانی مانی اداکارہ ودیا بالن (Vidya Balan) نے اپنے بہترین کرداروں سے بالی ووڈ میں وہ مقام حاصل کیا ہے جو ہر ایکٹریس کا خواب ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے اب تک کے فلمی کرئیر میں ہر طرح کے رول ادا کیے ہیں۔ انہوں نے پرینیتا میں ایک عام عورت کا رول ادا کیا تو ، ڈرٹی پکچر میں ایک بولڈ کردار نبھایا تھا۔ اُن کے اس ایک کردار نے اُنہیں دیگر ہیروئینوں سے الگ اور خاص بنادیا تھا۔ آج ودیا بالن کی یوم پیدائش ہے۔ آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں اُن کی زندگی جڑی خاص باتیں۔
ودیا بالن کی پیدائش یکم جنوری 1978 کو کیرل میں ہوئی تھی۔ ودیا کے والد کا نام پی آر بالن ہے جو ای ٹی سی ٹی وی کے وائس پریسیڈنٹ ہیں۔ ودیا کی شروعاتی تعلیم کیرل میں ہی پوری ہوئی انہوں نے اپنی ہائی اسکول کی پڑھائی سینٹ انتھونی گرلس ہائی اسکول سے کی اور سینٹ ژیویئر کالج سے ڈگری حاصل کی۔ بعد میں انہوں نے یونیورسٹی آف ممبئی سے ایم اے کی پڑھائی پوری کی۔ اُن کی ڈیبیو 2003 میں آئی بنگالی فلم ’بھالو ٹھیکو‘سے ہوئی تھی۔ کرئیر کی شروعات میں ’ہم پانچ‘ اور ’ہنستے ہنستے‘ جیسے سیرئیلس میں ایکٹنگ کرکے کی۔ اس کے بعد انہوں نے ٹی وی کی دنیا چھوڑ کر فلموں میں قدم رکھا۔
کئی خواتین کی برتری والی فلموں میں نبھائے شاندار رول ودیا بالن نے ہیروئین کے طورپر 2005 میں آئی فلم، پرینیتا سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں سیف اور سنجے دت جیسے بڑے ایکٹر تھے پھر بھی ودیا نے اپنے کام سے سب کا دھیان اپنی جانب کھینچا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے بھول بھلئیا، نو ون کلڈ جیسیکا، پا، کہانی، عشقیہ، مشن منگل، تمہاری سُلّو، شکنتلا دیوی، اور شیرنی جیسی فلموں میں دمدار ایکٹنگ کی لیکن اُن کے کرئیر کا سب سے دمدار کام سال 2011 میں آئی ملن لوتھریا کی فلم ’دا ڈرٹی پکچر‘ میں آیا۔ ودیا کو اس کے لئے بیسٹ ایکٹریس کا نیشنل ایوارڈ بھی ملا۔
مشہور فلم میکر سدھارتھ رائے کپور سے رچائی شادی ودیا بالن نے اپنے کام سے سبھی ایکٹریس سے الگ اپنا رتبہ اور پہچان بنائی۔ صرف خواتین کی برتری کو ظاہر کرنے والی فلمیں ہی نہیں کی بلکہ اُن فلموں کو اپنے دم پر ہٹ بھی کرایا۔ مئی 2012 میں ودیا نے ایک انٹرویو کے دوران اعلان کردیا تھا کہ وہ سدھارتھ رائے کپور کو ڈیٹ کررہی ہیں اور دونوں نے دسمبر 2012 میں ایک دوسرے ممبئی کے باندرہ میں ایک نجی تقریب میں شادی بھی کرلی۔ سدھارتھ رائے کپور ایک مشہور فلم پروڈیوسر ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔