شادی کے بعد خواتین کے کام نہ کرنے پرVidya Balanنے کہا’خود کے پیسوں کی خریدی ہوئی کافی مزیدار لگتی ہے‘
Vidya Balan On Women: ودیا بالن نے پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کی ہے۔ جب ایک فین نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کے شوہر سدھارتھ رائے کپور گھر کے کاموں میں ان کی مدد کرتے ہیں، تو اداکارہ نے کہا، ’’بہت! آخر یہ ہمارا گھر ہے۔
Vidya Balan On Women: ودیا بالن نے پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کی ہے۔ جب ایک فین نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کے شوہر سدھارتھ رائے کپور گھر کے کاموں میں ان کی مدد کرتے ہیں، تو اداکارہ نے کہا، ’’بہت! آخر یہ ہمارا گھر ہے۔
Vidya Balan On Women: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ایک بے باک شخصیت ہیں، جو بے باکی سے اپنی رائے رکھتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی قابلیت سے ثابت کیا ہے کہ خواتین پر مبنی فلم بھی انڈسٹری میں کمال دکھا سکتی ہیں۔ 'دی ڈرٹی پکچر' میں سلک کا کردار ہو یا 'کہانی' میں حاملہ بن کر اپنے شوہر کو ڈھونڈنا، اداکارہ نے اپنے ہر کردار کو پردے پر بخوبی نبھایا ہے۔
ودیا بالن نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی بات کی ہے۔ شادی کے بعد بھی وہ فلموں میں سرگرم ہیں اور بولڈ سین کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرتیں۔ حال ہی میں، ودیا بالن نے ایک 'سوال جواب' سیشن کیا۔ اس دوران انہوں نے ان خواتین کے بارے میں تبصرہ کیا ہے جو کام نہیں کرتی ہیں۔ جب ایک مداح نے ودیا بالن سے پوچھا کہ کیا یہ غلط ہے کہ عورت شادی کے بعد کام نہیں کرتی اور مالی طور پر اپنے شوہر پر منحصر رہتی ہیں؟ کام نہ کرنے والی خواتین پر ودیا بالن نے کیا کہا؟
ودیا بالن نے کام نہ کرنے والی خواتین کے بارے میں کمنٹ کیا اور زبردست جواب دیا ہے۔ انہوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، ’نہیں، بالکل نہیں۔ یہ ان کی چوائس ہے، لیکن میں پرسنلی ایسا محسوس کرتی ہوں کہ، ایک کافی تبھی ٹیسٹی لگتی ہے جب آپ اسے خود خرید کر پیتے ہیں۔‘
ودیا بالن نے پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کی ہے۔ جب ایک فین نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کے شوہر سدھارتھ رائے کپور گھر کے کاموں میں ان کی مدد کرتے ہیں، تو اداکارہ نے کہا، ’’بہت! آخر یہ ہمارا گھر ہے۔" ایک مداح نے ودیا بالن سے سوال کیا کہ ایک ہی پوسٹ ہونے کے باوجود خواتین کی تنخواہ کم کیوں ہے؟ اداکارہ نے کہا کہ مجھے بھی اس سوال کا جواب چاہیے!
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔