Khuda Haafiz 2:ریلیز سے پہلے ودیوت جموال کی خداحافظ2پر تنازع، میکرس نے اس معاملے کو لے کر مانگی معافی
ودیوت جموال کی خداحافظ 2 تنازعات میں گھر گئی۔ اس بات کے لئے میکرس کو مانگنی پڑی معافی۔
Khuda Haafiz 2: دراصل، حال ہی میں ودیوت جموال کی فلم خدا حافظ 2 کا گانا حق حسین ریلیز ہوا ہے۔ اس گانے کو دیکھ کر شیعہ برادری کے لوگوں نے غصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق گانے میں لفظ حسین کا استعمال اور دکھائے جانے والے مناظر قابل اعتراض ہیں۔
Khuda Haafiz 2:بالی ووڈ اسٹار ودیوت جموال کی آنے والی فلم خدا حافظ 2 ریلیز سے قبل ہی تنازعات میں گھرگئی ہے۔ دراصل شیعہ مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے فلم کے گانے حق حسین پر اعتراضات ظاہر کیے ہیں۔ جس کی وجہ سے خدا حافظ 2 کے لیے ایک نئی مصیبت سامنے آ گئی ہے۔ ایسے میں فلم سازوں کو اس گانے پر معافی مانگنی پڑ رہی ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ
دراصل، حال ہی میں ودیوت جموال کی فلم خدا حافظ 2 کا گانا حق حسین ریلیز ہوا ہے۔ اس گانے کو دیکھ کر شیعہ برادری کے لوگوں نے غصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق گانے میں لفظ حسین کا استعمال اور دکھائے جانے والے مناظر قابل اعتراض ہیں۔ ایسے میں اب اس فلم کے میکرس نے معافی مانگتے ہوئے ایک نوٹ لکھا ہے۔ خدا حافظ 2 کے میکرس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اس نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ ہم شیعہ برادری کے لوگوں سے معذرت خواہ ہیں۔ ہمارا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ ہماری فلم کے گانے حق حسین کے اندر تبدیلیاں کی جائیں گی۔ سنسر بورڈ کی سربراہی میں گانے کے بول حق حسین کے بجائے حق جنوں ہوں گے۔ اس کے ساتھ گانے کے اندر بلیڈ اور ماتم زنجیر کے سین بھی تبدیل کیے جائیں گے۔
حق حسین گانے میں ہوگی تبدیلی
یہی نہیں خدا حافظ چیپٹر 2 کے گانے حق حسین کے بول تبدیل کرتے ہوئے میکرز نے یہ بھی کہا ہے کہ اس گانے کے ذریعے ہم صرف امام حسین کی شان کی داستان دکھانا چاہتے تھے۔ ایسے میں ہمارا مقصد کسی قسم کے مذہبی جذبات کے خلاف جانا نہیں تھا۔ ایسے میں ہم شیعہ برادری سے وعدہ کرتے ہیں کہ ریلیز سے پہلے ان تمام اعتراضات کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 8 جولائی کو خدا حافظ 2 ریلیز کی جائے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔