ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بڑی خبر: سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے جارہی ہے فلم، جاری کیا گیا پوسٹر

سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم بنانے (Sushant Sing Rajput Biopic) کا اعلان بھی ہوگیا ہے۔ فلمساز وجے شیکھر گپتا، سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر مبنی فلم بنانے جا رہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 19, 2020 06:10 PM IST
  • Share this:
بڑی خبر: سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے جارہی ہے فلم، جاری کیا گیا پوسٹر
بڑی خبر: سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے جارہی ہے فلم

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Sing Rajput Biopic) کی زندگی پر ایک فلم بنائی جائے گی۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد مداحوں کے علاوہ فلم انڈسٹری میں بھی دکھ کی لہر دوڑ گئی تھی، جب انہیں اس بات کا پتہ چلا کہ اس نے خودکشی کرلی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت نے سوشل میڈیا پر انڈسٹری میں اقربا پروری اور امتیازی سلوک کے تیئں بحث چھیڑ دی ہے۔ 

فلمساز وجے شیکھر گپتا نے مرحوم اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Sing Rajput) کی زندگی پر ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کا نام ’سوسائیڈ یا مرڈر‘ ہوگا۔ وجے شیکھر گپتا نے کہا کہ وہ یہ اس لئے فلم بنا رہے ہیں تاکہ فلم انڈسٹری میں بڑے فنکاروں اور پروڈکشن ہاؤس کی اجارہ داری کو ختم کیا جاسکے۔


فلمساز وجے شیکھر گپتا نے مرحوم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلمساز وجے شیکھر گپتا نے مرحوم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔



فلمساز وجے شیکھر گپتا نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے وہ بالی ووڈ کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں کیونکہ نئے لوگوں کو فلم انڈسٹری میں موجود ’گینگ‘ کی وجہ سے کبھی مواقع نہیں ملتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا کیونکہ انڈسٹری میں اس کا مسلسل بائیکاٹ کیا جارہا تھا۔ سشانت سنگھ راجپوت کو متعدد فلموں سے آخری لمحے میں ہٹا دیا گیا تھا۔ یہ ایک بایوپک نہیں ہوگی بلکہ یہ سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی سے متاثر ہوگی۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by VIJAY SHEKHAR GUPTA (@iamvijayshekhar) on






وجے شیکھر نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ان کی ٹیم ریسرچ کرنے میں لگی ہے اور فلم کی کہانی پر بھی کام شروع ہوگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وجے شیکھر نے اس فلم کے لئے نیا اداکار فائنل کیا ہے۔ وہیں دوسری اسٹارکاسٹ پر ابھی بھی کام چل رہا ہے، جن کا ابھی تک سلیکشن نہیں ہوپایا ہے۔ واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو ممبئی کے باندرہ واقع فلیٹ میں پھانسی لگا کرخود کشی کرلی تھی۔ اداکار کے انتقال کے بعد ابھی تک ان کی مبینہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) سمیت تقریباً 13 لوگوں کے بیان درج ہوچکے ہیں۔ پولیس سشانت سنگھ راجپوت کے دوستوں، رشتہ داروں اور نوکروں کے ساتھ ان کے جاننے والوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by VIJAY SHEKHAR GUPTA (@iamvijayshekhar) on




First published: Jun 19, 2020 06:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading