உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Vikrant Rona: پرموشن ایونٹ پر بولے سلمان خان، کسی بھی فلم چلنے کی 100 فیصد گارنٹی نہیں

    اداکارہ نیتا اشوک ‘وکرانت رونا‘ سے اداکاری میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ وہ سلمان خان کی بہت مداح ہیں۔ سلمان خان نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام پر ‘وکرانت رونا‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘میرے بھائی وکرانت رونا کا ٹریلر بہت زیادہ زبردست ہے، یہ دنیا آپ پر فخر کرے گی‘۔

    • Share this:
      کچّا سدیپ اور جیکلین فرنانڈیز فلم ’وکرانت رونا‘ اسی ہفتے ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم کو سلمان خان پریزنٹ کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں جب اس فلم کا ٹریلر لانچ ہوا تھا، تو سیکورٹی اسباب سے سلمان خان نہیں آ سکے تھے۔ ابھی بھی سلمان خان کو جان کا خطرہ ہے۔ اس لئے ‘وکرانت رونا‘ کو پرموٹ کرنے کی جگہ اس بار سلمان خان کے گھر کے قریب ہی تاج لینڈ ہوٹل کا انتخاب کیا گیا۔ تاکہ سلمان خان وہاں پر آسانی سے آسکیں۔

      تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد سلمان خان اس طرح سے عوامی اسٹیج پر آئے ہیں۔ اگر اس فلم سے وہ نہیں جڑے ہوتے تو شاید فلم کو پرموٹ کرنے نہیں آتے۔ چونکہ فلم کو سلمان خان پریزنٹ کر رہے ہیں، اس لئے فلم کے پرموشن میں انہیں ایک بار آنا ہی تھا۔ اس بار سلمان خان پوری طرح سے مستی کے موڈ میں تھے، لیکن ایک سوال کا جواب انہوں نے بہت ہی سیریسلی دیا۔

      تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد سلمان خان اس طرح سے عوامی اسٹیج پر آئے ہیں۔
      تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد سلمان خان اس طرح سے عوامی اسٹیج پر آئے ہیں۔

      مذاق کے موڈ میں نظر آئے سلمان خان

      مقررہ وقت سے سلمان خان ڈھائی گھنٹے تاخیر سے آئے۔ کچّا سدیپ، جیکلین فرنانڈ اور فلم کے باقی فنکار وقت سے پہنچ کر سلمان خان کا انتظار کر رہے تھے۔ سلمان خان آئے تو ایونٹ شروع ہوا۔ فلم کے مشہور گانے ‘رکمّا‘ پر پہلے ڈانسرس کی انٹری ہوئی، پھر جیکلین فرنانڈیز کی طرف اس کے بعد کچّا سدیپ کی، جیسے ہی گانا ختم ہونے والا تھا، سلمان خان کی انٹری ہوئی اور انہوں نے کچّا سدیپ اور جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ گانے کا سگنیچر اسٹیپ میچ کرتے ہوئے ماحول کو تروتازہ بنا دیا۔ اس فلم کا ٹریلر سلمان خان نے اپنے سوشل اکاونٹ سے شیئر کرکے فلم کی تعریف کی تھی۔ جب اس کے لئے نیتا اشوک نے ان کا شکریہ ادا کیا تو سلمان خان کا کچھ اس طرح سے ردعمل تھا۔

      نیتا اشوک ‘وکرانت رونا‘ سے اداکاری میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ وہ سلمان خان کی بہت مداح ہیں۔
      نیتا اشوک ‘وکرانت رونا‘ سے اداکاری میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ وہ سلمان خان کی بہت مداح ہیں۔

      میری بھی فلم ہے ‘وکرانت رونا‘

      نیتا اشوک ‘وکرانت رونا‘ سے اداکاری میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ وہ سلمان خان کی بہت مداح ہیں۔ سلمان خان نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام پر ‘وکرانت رونا‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘میرے بھائی وکرانت رونا کا ٹریلر بہت زیادہ زبردست ہے، یہ دنیا آپ پر فخر کرے گی‘۔ کل جب سلمان خان سے نیتا اشوک کی ملاقات اسٹیج پر ہوئی تو نیتا اشوک نے اس کے لئے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا تو سلمان خان نے بڑی ہی معصومیت بھرے انداز میں جواب دیا۔ ارے یہ میری بھی فلم ہے۔ میں اس کا پرزینٹر ہوں، میں خود اپنی فلم کو پرموٹ نہیں کروں گا تو کون کرے گا؟

      ساوتھ کی فلموں کا یہاں چلنا کوئی نئی بات نہیں

      ان دنوں ساوتھ بمقابلہ بالی ووڈ کے درمیان تنازعہ چھڑا ہوا ہے۔ آئے دن کوئی نہ کوئی اس موضوع پر اپنی رائے ضرور رکھتا ہے۔ ویسے جس طرح سے بالی ووڈ کی بڑی فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہو رہی ہے، وہ تشویش کا موضوع تو ہے ہی۔ سلمان خان کی بھی پچھلی دو تین فلمیں باکس آفس پر نہیں چلی۔ ساوتھ بمقابلہ بالی ووڈ کے درمیان چل رہی تسلط کی لڑائی پر سلمان خان کہتے ہیں ‘کسی بھی فلم کے چلنے کی سو فیصد گارنٹی نہیں ہوتی ہے۔ رہی بات ساوتھ کی فلموں کے یہاں چلنے کی تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پہلے بھی ساوتھ کے کئی اسٹار کی فلمیں یہاں ریلیز ہوئی ہیں، وہ چلی ہیں۔ وینکٹیش کی ‘اناڑی‘ آئی تھی، جس میں کرشمہ کپور نے کام کیا تھا، وہ فلم کتنا چلی۔ کمل ہاسن اور رجنی کانت کی بھی بہت ساری فلمیں چلی ہیں۔

      سلمان خان نے کہا، ’وکرانت رونا‘ کے رسیس تو میں نے دیکھے ہیں، فلم بہت ہی اچھی بنی ہے۔ فلم 28 جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے تو اس دن پہلا شو جاکر دیکھوں گا۔
      سلمان خان نے کہا، ’وکرانت رونا‘ کے رسیس تو میں نے دیکھے ہیں، فلم بہت ہی اچھی بنی ہے۔ فلم 28 جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے تو اس دن پہلا شو جاکر دیکھوں گا۔

      فرسٹ ڈے فرسٹ شو ’وکرانت رونا‘ دیکھیں گے

      سلمان خان نے کہا، ’وکرانت رونا‘ کے رسیس تو میں نے دیکھے ہیں، فلم بہت ہی اچھی بنی ہے۔ فلم 28 جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے تو اس دن پہلا شو جاکر دیکھوں گا۔ سلمان خان کس تھیئیٹر میں جاکر فلم دیکھیں گے، سیکورٹی اسباب سے اس کا انکشاف نہیں کیا، لیکن اتنا طے ہے کہ فلم تھیئیٹر میں ہی جاکر دیکھیں گے۔

      انہوں نے فلم کے باقی فنکاروں سے بھی فلم کو پرموٹ کرنے کو کہا۔ کل کے ایونٹ پر رتیش دیشمکھ اپنی بیوی جلینیا ڈیسوزا کے ساتھ آئے تھے۔ سلمان خان نے رتیش کی چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ رتیش کس کے کہنے پر آئے ہیں۔ ان کا اشارہ جیکلین فرنانڈیز کی طرف تھا۔ یہ کہتے ہوئے سلمان خان نے رتیش دیشمکھ کو گلے لگا لئے۔ واضح رہے کہ جیکلین فرنانڈیز، رتیش دیشمکھ کے ساتھ ’الا دین‘ میں کام کرچکی ہیں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: