پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا IPL میچ دیکھنے پہنچے، دیکھتے ہی لوگوں نے مچایا شور: وائرل ویڈیو

Parineeti Chopra and Raghav Chadha at IPL Match: منگنی کی خبروں کے درمیان اس جوڑی کو اس طرح ایک ساتھ دیکھا جانا ایک بار پھر افواہوں کو گرما رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ جوڑا 13 مئی کو منگنی کرنے جا رہا ہے۔

Parineeti Chopra and Raghav Chadha at IPL Match: منگنی کی خبروں کے درمیان اس جوڑی کو اس طرح ایک ساتھ دیکھا جانا ایک بار پھر افواہوں کو گرما رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ جوڑا 13 مئی کو منگنی کرنے جا رہا ہے۔

Parineeti Chopra and Raghav Chadha at IPL Match: منگنی کی خبروں کے درمیان اس جوڑی کو اس طرح ایک ساتھ دیکھا جانا ایک بار پھر افواہوں کو گرما رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ جوڑا 13 مئی کو منگنی کرنے جا رہا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    Parineeti Chopra and Raghav Chadha at IPL Match: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڈھا کی قربتوں کے درمیان یہ جوڑا ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آیا ہے۔ بدھ کو موہالی میں پنجاب کنگز بمقابلہ ممبئی انڈینز کے آئی پی ایل میچ میں پرینیتی اور راگھو کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔ منگنی کی خبروں کے درمیان اس جوڑی کو اس طرح ایک ساتھ دیکھا جانا ایک بار پھر افواہوں کو گرما رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ جوڑا 13 مئی کو منگنی کرنے جا رہا ہے۔ تاہم کئی بار عوامی سطح پر اسپاٹ ہونے کے بعد بھی جوڑے نے اپنے رشتے کے بارے میں واضح طور پر کچھ بھی نہیں کہا ہے۔ یہ دونوں ان خبروں اور سوالات کو صرف ہنس کر ٹالتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

    آئی پی ایل میچ میں پرینیتی اور راگھو چڈھا کو ایک ساتھ کافی قریب دیکھا گیا۔ میچ دیکھنے والے شائقین نے جیسے ہی اس جوڑی کو ایک ساتھ دیکھا، لوگوں نے شور مچانا شروع کردیا۔ پرینیتی کو بھی لوگوں کی طرف مسکراتے اور ہاتھ لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔ دونوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔


    بتایا جا رہا ہے کہ یہ جوڑا 13 مئی کو منگنی کرنے والا ہے۔

    حال ہی میں جب راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا سے میڈیا نے ان کے رشتے کے بارے میں سوالات کیے تو دونوں نے خاموشی اختیار رکھی۔ اس کے بعد دونوں سے شادی سے متعلق سوالات کیے گئے تو دونوں نے کہا تھا کہ جب کریں گے تو بتائیں گے۔ پرینیتی اور راگھو کی تصدیق سے پہلے ہی عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجیو اروڑہ نے مبارکباد کا پیغام دے کر سب کو حیران کر دیا۔

    راگھو چڈھا۔پرینیتی چوپڑا کے رشتے پر لگی مہر، عآپ کے رکن پارلیمنٹ نے دی مبارکباد، الجھن میں پڑے مداح، پوچھ رہے یہ سوال

    بتادیں کہ  پرینیتی چوپڑا (Parineeti Chopra) اور راگھو چڈھا (Ragha Chaddha) گزشتہ کچھ دنوں سے زیر بحث ہیں۔ دونوں کو حال ہی میں مسلسل دو بار مختلف مقامات پر دیکھا گیا۔ اس کے بعد سے ہی دونوں کے رشتے کی چرچا تیز ہورہی ہے۔ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے درمیان تعلقات کی چرچا کے درمیان عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجیو اروڑہ نے دونوں کو مبارکباد دی تھی۔

    پرینیتی چوپڑا کی زندگی میں نہیں کوئی لڑکا، شادی کو لیکر کیا بڑا انکشاف، بچہ پیدا کرنے کی رکھتی ہیں خواہش

    انہوں نے ٹویٹر پر پرینیتی اور راگھو کے رشتے کی تصدیق کردی ہے۔ سنجیو اروڑہ کے اس ٹویٹ نے ہلچل مچا دی تھی کہ کیا پرینیتی اور راگھو نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی ہے یا دونوں نے منگنی کر لی ہے؟۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: