உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سب کا دل جیت رہی یہ وائرل تصویر، بالی ووڈ بھی ہوا ان معصوموں کا دیوانہ

    وائرل تصویر

    وائرل تصویر

    سوشل میڈیا پر کچھ معصوم بچوں کی ’سیلفی‘ لیتے ہوئے تصویر وائرل ہو رہی ہے

    • Share this:
      سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جہاں لوگ راتوں رات مشہور ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کچھ معصوم بچوں کی ’سیلفی‘ لیتے ہوئے تصویر وائرل ہو رہی ہے، جسے کئی بالی ووڈ اسٹارس اپنے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کر رہے ہیں۔

      سوشل میڈیا پر جن 5 بچوں کی سیلفی لیتے ہوئے تصویر وائرل ہو رہی ہے، وہ دراصل ایک اسمارٹ فون سے نہیں بلکہ ’ چپل‘ سے تصویر لیتے نظر آرہے ہیں۔ بچوں کے اس انداز کو دیکھ کر کئی بالی ووڈ اسٹارس ان کے دیوانہ ہو چکے ہیں۔

      بتا دیں کہ گزشتہ روز مشہور فوٹوگرافر اتل کاسبیکر نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے اس تصویر کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میرے پاس یہ تصویر ایک ٹیکسٹ میسیج  کے ذریعہ آئی ہے جسے دیکھ کر میں بس مسکرا رہا ہوں۔ ایک ایسی تصویر جسے دیکھ کر ذہن میں کئی سوال آئیں گے۔ اگر کسی کو یہ بچے کہیں دکھائی دیں تو میں خود انہیں تحفہ دینا چاہتا ہوں‘‘۔

      اس کے جواب میں امیتابھ بچن پوچھتے ہیں کہ ’ کیا یہ تصویر فوٹوشاپ کی گئی ہے؟ کیوں کہ جس ہاتھ میں ’چپل‘ ہے وہ جسم کے دوسرے حصے سے الگ سائز کا دکھ رہا ہے‘۔





      اتل نے ٹویٹر پر ہی امیتابھ بچن کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ تصویر فوٹوشاپ نہیں ہے اس کی تصدیق خورشید پوناوالا اور ڈو کریٹیو، حیدراباد سے کی گئی ہے۔

      First published: