عامر علی (Aamir Ali) کو کیا ایک بار پھر سے طلاق ہوگیا ہے؟ سنجیدہ شیخ (Sanjeeda Sheikh) کے ساتھ سالوں کی شادی ٹوٹنے کے بعد کیا عامر علی پھر ایک اداکارہ کو دل دے بیٹھے ہیں؟ ایسا ہم نہیں لوگ پوچھ رہے ہیں۔ گزشتہ کافی وقت سے الگ رہ رہے سنجیدہ شیخ اور عامر علی نے ابھی کچھ وقت پہلے ہی آفیشیل طور پر طلاق لیا اور دونوں نے اپنی راہیں الگ کرلی ہیں۔ طلاق کے بعد عامر نے حال ہی میں ’یہ ہیں محبتیں (Yeh Hai Mohhabatein)‘ اور ‘ناگن‘ (Naagin) فیم کرشنا مکھرجی (Krishna Mukherjee) کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کیا، جس کے بعد مداح پوچھ رہے ہیں کہ آخر دونوں کے درمیان چل کیا رہا ہے۔
عامر علی (Aamir Ali) کو نئے ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کرشنا مکھرجی (Krishna Mukherjee) کے ساتھ ان کی بانڈنگ دیکھ کر مداح پوچھ رہے ہیں کہ کیا عامر بھائی کو دوبارہ سے پیار ہوگیا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو دونوں کے لنک اپ کی بحث ہونے لگی۔
دراصل، عامر اور کرشن دونوں جو اپنے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے- ’جب دو کریزی لوگ ملتے ہیں…‘ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین خوب کمنٹ کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا- ’آپ لوگ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں کیا‘؟ ایک اور نے لکھا - کیا کچھ ہو رہا ہے؟ اس صارف نے لکھا، ’علی گونی آپ کے کمنٹ کا انتظار ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ علی گونی نے کرشنا کے ساتھ سیریل ’یہ ہے محبتیں‘ میں کام کیا تھا۔ اسی دوران دونوں کے افیئر کی خبریں سامنے آئی تھی۔ حالانکہ دونوں نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں صرف اچھے دوست ہیں۔
اس سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کرشنا مکھرجی نے ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مبارکباد دی تھی۔ تصویر میں ان کا ہاتھ ایک شخص نے پکڑا ہوا تھا۔ اب یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگ خدشہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ شخص عامر علی تو نہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔