ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ایڈلٹ انڈسٹری چھوڑنے کے بعد اس وجہ سے پریشان ہے پورن اسٹار میا خلیفہ ، بیان کیا اپنا درد

ایڈلٹ اسٹار میا خلیفہ نے گزشتہ کئی سالوں سے ایڈلٹ فلم انڈسٹری میں کام کرنا بند کردیا ہے ، لیکن اس باوجود میا خلیفہ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ ررہا ہے۔

  • Share this:
ایڈلٹ انڈسٹری چھوڑنے کے بعد اس وجہ سے پریشان ہے پورن اسٹار میا خلیفہ ، بیان کیا اپنا درد
ایڈلٹ انڈسٹری چھوڑنے کے بعد اس وجہ سے پریشان ہے پورن اسٹار میا خلیفہ ، بیان کیا اپنا درد

ایڈلٹ اسٹار میا خلیفہ نے گزشتہ کئی سالوں سے ایڈلٹ فلم انڈسٹری میں کام کرنا بند کردیا ہے ، لیکن اس باوجود میا خلیفہ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ ررہا ہے۔ حال ہی میں میا خلیفہ نے ایک انٹرویو میں اپنے تجربہ پر کھل کر بات چیت کی ۔ بی بی سی کو دئے گئے اس انٹرویو میں میا خلیفہ نے بتایا کہ ایڈلٹ فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا ان کا تجربہ کافی خراب رہا ہے ۔ میا خلیفہ نے بتایا کہ انڈسٹری چھوڑنے کے تین سال بعد بھی ان کی کوئی پرسنل لائف باقی نہیں رہ گئی ہے ۔


میا خلیفہ کے مطابق جب بھی میں عوامی مقامات پر جاتی ہوں تو پوسٹ ٹرامیٹک اسٹیٹس ہوتا ہے کیونکہ جب بھی لوگوں کی نظریں مجھ پر پڑتی ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے کپڑوں کے اندر تک دیکھ سکتے ہیں ۔ میاں خلیفہ کے مطابق ان کے اہل خانہ کو جب اس کام کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے خاندان سے الگ کردیا ۔ اس بارے میں میا خلیفہ نے کہا کہ انڈسٹری چھوڑنے کے بعد وہ بالکل تنہا ہوگئی ہے۔


میا خلیفہ کے مطابق جب اس نے انڈسٹری چھوڑی تو اس وقت بھی وہ تنہا تھی ، لیکن پھر بھی اس کام کو چھوڑ دیا ۔ میا خلیفہ کے مطابق بعد میں احساس ہوا کہ کچھ غلطیاں معافی کے لائق نہیں ہوتیں ، لیکن وقت سبھی زخموں کو ٹھیک کردیتا ہے اور اب چیزیں ٹھیک ہورہی ہیں ۔ میا خلیفہ کا کہنا تھا کہ ایڈلٹ فلم انڈسٹری میں میرے تجربات سے وابستہ ایک انٹرویو کے بعد کئی لوگ مجھ سے رابطہ کرنے لگے ، کئی ای میلس آئے ، میرے منیجر اس طرح کے موضوع سے وابستہ ای میل چیک کرتے اور فلٹر کرنے کے بعد مجھے بھیجتے تھے ۔

First published: Sep 01, 2019 12:58 PM IST