اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عالیہ بھٹ کی پریگننسی پر آئی بات تو اداکارہ ہوگئی ناراض، لوگوں سے کی یہ خاص اپیل

    عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) نے گزشتہ دنوں ایک انسٹا گرام پوسٹ کی وجہ سے اپنا غصہ ظاہر کیا، جسے ایک نیوز ویب سائٹ نے شیئر کیا تھا۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عالیہ بھٹ کی پریگننسی کے سبب شوٹنگ میں تاخیر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ ہفتے اپنی ہریگننسی کے بارے میں فینس کو بتایا تھا۔

    • Share this:
      عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کو لے کر ایک نیوز ویب سائٹ نے انسٹا گرام پر بتایا کہ اداکارہ کی پریگننسی کی وجہ سے شوٹنگ میں تاخیر ہو رہی ہے۔ عالیہ بھٹ نے اب پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنا غصہ ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ ہفتے اپنی پریگننسی کا اعلان کیا تھا۔

      عالیہ بھٹ نے جو انسٹا گرام پوسٹ شیئر کیا ہے، اس میں لکھا ہے، ’عالیہ بھٹ پیر کی صبح اپنی پہلی پریگننسی کی جانکاری دینے کے بعد سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ جولائی کے وسط میں ممبئی لوٹ آئیں گی۔ ایسی بھی خبر آرہی ہے کہ رنبیر کپور اپنی بیوی کو گھر لانے کے لئے انگلینڈ جاسکتے ہیں‘۔

      عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنی پریگننسی کا اعلان کیا تھا۔
      عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنی پریگننسی کا اعلان کیا تھا۔

      پوسٹ میں مزید لکھا ہے، ‘عالیہ بھٹ شوٹنگ سے لوٹنے کے بعد آرام کریں گی۔ رپورٹ سے بھی پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ نے اپنی پریگننسی کا پلان اس طرح سے بنایا ہے، جس سے ان کے کسی بھی کام پر اثر نہیں پڑے گا۔ وہ جولائی کے آخر سے پہلے اپنی فلمیں ’ہارٹ آف اسٹون‘ اور ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ پوری کرلیں گی‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      انکتا لوکھنڈے نے شوہر وکی کے ساتھ کروایا گلیمرس فوٹو شوٹ

      مجھے آرام کرنے کی بالکل ضرورت نہیں: عالیہ بھٹ

      عالیہ بھٹ نے پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’ہم ابھی بھی پدرانہ دنیا میں رہتے ہیں۔ کسی بھی چیز میں تاخیر نہیں ہوئی ہے۔ میں ایک خاتون ہوں، پارسل نہیں۔ مجھے آرام کرنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے، لیکن یہ جان کر اچھا لگا کہ آپ کے پاس ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ بھی ہوگا‘۔

      عالیہ بھٹ نے فینس کے نام لکھا پیارا سا پیغام

      عالیہ بھٹ مزید لکھتی ہیں، ’یہ 2022 ہے۔ کیا ہم گھسی پٹی سوچ سے باہر نکل سکتے ہیں؟‘ اسے پوسٹ کرنے سے کچھ منٹ پہلے عالیہ بھٹ نے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اپنے فینس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تصویر کے کیپشن میں لکھا، ’پیار سے مغلوب ہوں۔ میں نے سبھی کے پیغام اور نیک خواہشات کو پڑھنے کی کوشش کی ہے اور میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ ہماری زندگی کے اتنے بڑے لمحے کو پیار اور نیک خواہشات کے ساتھ منانا خاص لگتا ہے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: